اسلام آباد(آئی این پی) پاسپورٹ بنوانے والوں کے لئے نئی مشکل پیداہوگئی، جس کے باعث پاسپورٹس کے اجرا میں مزید تاخیر کا خدشہ ہے۔تفصیل کے مطابق پاسپورٹس اینڈ امیگریشن آفس میں لیمینیشن پیپر اور پرنٹنگ مشینوں کی کمی کے باعث شہری پہلے ہی پریشان ہیں،اب سیاہی ختم ہونے سے پاسپورٹس کے اجرا کے بحران میں مزید شدت آسکتی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ لیمینیشن پیپر کے معاملے پر پاسپورٹ کی پرنٹنگ میں پہلے ہی تاخیر کا شکار تھی اور اب اگر محکمہ کے اعلی افسران سیاہی کی کمی کو پورا نہیں کرتے ہیں تو شہریوں کو پاسپورٹس کے اجرا میں مزید تاخیر کا خدشہ ہے۔ذرائع نے مزید کہا کہ اعلیٰ حکام ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹس اینڈ امیگریشن کی حیثیت کو اتھارٹی میں تبدیل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، اس لئے یہ مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔گزشتہ ہفتے حکومت نے پاسپورٹس بنوانے میں پیش آنے والے مشکلات کو ختم کرنے کے لیے پاسپورٹس پرنٹ کرنیوالی نئی مزید مشینیں منگوانے کا فیصلہ کیا تھا۔حکام کا کہنا تھا کہ نئی مشینوں میں 6 ڈیسک ٹاپ ،2 ای پاسپورٹس مشینیں منگوائی جائیں گی، نئی مشینیں 1گھنٹے میں ایک ہزار پاسپورٹس پرنٹ کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
کراچی ایران معاملے پرصدر ٹرمپ مشکل فیصلوں میں گھر گئے۔ ایران مذاکرات تعطل کا شکار، جنگ بندی کمزور، امریکہ...
کراچی ایران جنگ بندی کے بعد غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 35 فیصد اضافہ ہوگیا۔ اپریل کے دوران اسرائیلی حملے...
اسلام آباد وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ نیٹ میٹرنگ پالیسی میں تبدیلی کے باوجود...
اسلام آباد آئی ایم ایف پروگرام کے تحت پاکستان کی معاشی رفتار مسلسل جمود زدہ مہنگائی کے مرحلے سے گزر رہی ہے،...
کوئٹہگورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ ایران، امریکہ جنگ کے خاتمے میں پاکستان کے کردار کی پوری...
کراچی لبنان میں اسرائیلی ڈرون حملے،دو بچوں سمیت 12افراد شہید ہوگئے۔ بیروت اور جنوبی لبنان کو ملانے والی...
اسلام آ بادپاکستان پرقرضوں کےسارے ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ملک پرقرضےاورواجبات ریکارڈستانوے ہزار تین سو سات ارب...
کراچی فلپائنی سینیٹ میں گولیاں چل گئیں، سینیٹر رونالڈ ڈیلا روزا کی گرفتار ی کی کوشش ، رونالڈ ڈیلا روزا پر...