کراچی(نیوزڈیسک)امریکا کی نائب صدر کاملا ہیریس نے 300 ڈیموکریٹ ڈونرز سے بات چیت کی، اس دوران ان کے لئے ڈیموکریٹ ڈونرز کو بائیڈن کی جیت کی یقین دہانی کرانا مشکل ہوگیا۔بین ا لاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی نائب صدر نے ڈونرز کو باور کرانے کی کوشش کی کہ زیادہ پریشانی کی بات نہیں تاہم زیادہ تر ڈونرز کا کہنا تھا کہ کاملا ہیریس کی بات میں زیادہ وزن نہیں۔امریکی نائب صدر کی بات چیت ایسے وقت میں ہوئی جب بائیڈن پر دستبردار ہونے کے لیے بڑھتا جارہا ہے، اکثر ڈیموکریٹس کا خیال ہے کاملا ہیریس ہی بائیڈن کی متبادل ہوں گی۔امریکی نائب صدر کاملا ہیریس کا ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر ٹرمپ صدر بنتے ہیں تو پروجیکٹ 2025 خطرے میں پڑ جائے گا۔دوسری جانب امریکی صدر بائیڈن صدارتی انتخاب لڑنے کیلئے بضد ہیں، انہوں نے پارٹی اتحاد کیلئے اپیل کردی۔امریکی صدر بائیڈن کورونا میں مبتلا ہونے کے باوجود الیکشن لڑنے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں، انہوں نے کہا ہے کہ صدارتی الیکشن کیلئے ڈیموکریٹ پارٹی متحد ہو جائے۔
کراچی ایران معاملے پرصدر ٹرمپ مشکل فیصلوں میں گھر گئے۔ ایران مذاکرات تعطل کا شکار، جنگ بندی کمزور، امریکہ...
کراچی ایران جنگ بندی کے بعد غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 35 فیصد اضافہ ہوگیا۔ اپریل کے دوران اسرائیلی حملے...
اسلام آباد وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ نیٹ میٹرنگ پالیسی میں تبدیلی کے باوجود...
اسلام آباد آئی ایم ایف پروگرام کے تحت پاکستان کی معاشی رفتار مسلسل جمود زدہ مہنگائی کے مرحلے سے گزر رہی ہے،...
کوئٹہگورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ ایران، امریکہ جنگ کے خاتمے میں پاکستان کے کردار کی پوری...
کراچی لبنان میں اسرائیلی ڈرون حملے،دو بچوں سمیت 12افراد شہید ہوگئے۔ بیروت اور جنوبی لبنان کو ملانے والی...
اسلام آ بادپاکستان پرقرضوں کےسارے ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ملک پرقرضےاورواجبات ریکارڈستانوے ہزار تین سو سات ارب...
کراچی فلپائنی سینیٹ میں گولیاں چل گئیں، سینیٹر رونالڈ ڈیلا روزا کی گرفتار ی کی کوشش ، رونالڈ ڈیلا روزا پر...