ڈھاکا (نیوز ایجنسی) پاکستانی ہائی کمیشن بنگلا دیش نے پاکستانی طلبہ کو کیمپس میں اپنے کمروں سے باہر نہ نکلنے کا مشورہ دیا ہے۔پاکستانی ہائی کمیشن بنگلا دیش کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن نے پاکستانی شہریوں کو اپنی حفاظت کے لیے ہر ممکن احتیاط برتنی اور احتجاج سے دور رہنے کا مشورہ دیا ہے۔اس کے ساتھ ہی پاکستانی سفارت خانے نے مصیبت میں مبتلا افراد کی سہولت کے لیے ای میل ایڈریس اور ہیلپ لائن نمبر بھی جاری کردیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ 3 ہفتوں سے زائد عرصے سے بنگلا دیش میں طلبہ ملک میں رائج کوٹہ سسٹم کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ احتجاجی مظاہروں میں شریک 105 افراد کی ہلاکت کے بعد کرفیو نافذ کردیا گیا اور فوج طلب کرلی گئی ہے۔
نیو جرسی امریکا میں ڈارک ویب کے ذریعے مبینہ منشیات اسمگلنگ پر دو پاکستانیوں اور ایک بھارتی شخص پر فرد جرم...
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف نے فضلے سے توانائی کی پیداوار کے حوالے سے ٹاسک فورس کی تشکیل کی منظوری دے دی...
ریاض اتحادی فوج کی مشترکہ کمانڈ کے سرکاری ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے تمام یمنی فریقین اور اتحادی افواج...
کراچی ملکی زر مبادلہ میں اضافے کا رحجان برقرار، ایک ہفتے میں مزید ایک کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ، اسٹیٹ بینک...
اسلام آ بادکس کس کو کیا تحائف ملے؟ توشہ خانہ کا مزید ریکارڈ سامنے آگیا۔ کابینہ ڈویژن نےجنوری سےمارچ دو ہزار...
کراچی بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے گیدڑ بھبکی دی ہے کہ اگر دوبارہ اشتعال انگیزی کی گئی تو بھارت فیصلہ کن...
بیجنگ — امریکی صدر ٹرمپ چین کے دورے پر روانہ ہوئے تو انہیں توقع تھی کہ چینی صدرانہیں گلے ملیں گے اور اس کا...
اسلام آباد آرمی راکٹ فورس کمانڈ کی طرف سے جمعرات کو مقامی طور پر تیار کردہ فتح-4، زمین سے لانچ کیے جانے والے...