مہنگی بجلی اورٹیکسز کی وجہ سے گجرات کی سو سے زائد فین انڈسٹریاں بند

21 جولائی ، 2024

گجرات( پی پی آئی)گجرات چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ انڈسٹری نے آئی پی پیز کوایسٹ انڈیا کمپنی سے بڑے ڈاکو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگی بجلی ،ٹیکسز کی وجہ سے گجرات کی سو سے زائد فین انڈسٹریاں بند ہو چکیں ہیں ۔صدر گجرات چیمبر چوہدری فراز احمدنے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ فین کے بعد پاٹری انڈسٹری ،فرنیچر انڈسٹری مکمل بند ہونے کو ہے 80فیصد فرنیچر ،25فیصد پاٹری کے کارخانے پہلے ہی بند ہو چکے ہیں ہم ہڑتال نہیں مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل چاہتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومتیں پاکستان کے اندر کاروبار کی سپورٹ ہی نہیں کر رہیں ،صنعتکار تاجر برادری نے اسی ظلم کے خلاف اب آواز اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔