بنوں میں پولیس لائن چوک پر دھرنادوسرے روزبھی جاری ،ہڑتال ختم،بازارکھل گئے

21 جولائی ، 2024

بنوں،پشاور(نمائندہ جنگ+مانٹیرنگ ڈیسک)بنوں میں پولیس لائن چوک پر دھرنا دوسرے روز بھی جاری رہا،ہڑتال ختم،بازارکھل گئے، پولیس کی بھاری نفری تعینات،کینٹ کو جانے والے راستے سیل، علماء ، تاجر ، سیاسی پارٹیوں کے کارکن و سول سوسائٹی کے لوگ شریک ہوئے،۔ دھرنے کے اطراف پولیس کی نفری تعینات کی گئی جبکہ بنوں کینٹ کو جانے والے راستے سیل کردیے گئے ۔ ادھر تمام مارکیٹیں اور بازار معمول کے مطابق کھل گئے ہیں۔بنوں میں دھرنا تاجر برداری کی اپیل پر دیا جارہا ہے۔ دھرنے میں علماء کرام، تاجر برداری، سیاسی پارٹیاں کے کارکن اور سول سوسائٹی کے لوگ شامل ہیں۔ تمام مارکٹیں اور بازار معمول کے مطابق کھل چکے ہیں اور روزمرہ کاروبار زندگی بحال ہوگیا ہے۔ ۔ لوگوں میں خوف و ہراس ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب نئے آپریشن کا کہا جارہا ہے جسے ہم مسترد کرتے ہیں اور نہ ہی وہ اب نقل مکانی کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بنوں میں ہم سب اس بات پر متفق ہیں کہ بنوں میں امن قائم کیا جائے بنوں شہر اور ملحقہ علاقوں احمد زئی اُتمائزئی علاقوں میں قائم مسلح مراکز کا مکمل خاتمہ کیا جائے فوارہ تمام تر اقوام بنوں کے مطالبات کی عدم منظوری تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کردیا۔جرگہ انھوں نے معطل پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر بحال کرنےکا مطالبہ بھی کیا ہے احتجاجی دھرنا کے بعد بنوں کے تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین نے بنوں پریس کلب میں مشاورتی جرگہ کا انعقاد کیا جوکہ رات گئے تک جاری رہا اس دوران صوبائی وزیر ملک پختون یار خان ،تیمور باز خان سمیت درجنوں مشران نے شرکت کی ،بنوں واقعہ پرپاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق وزیر داخلہ شہریار آفریدی،اے این پی کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین،جنرل سیکرٹری خادم حسین ،ناظم ارسلان پی ٹی آئی ایم این اے شاہد خٹک سمیت دیگر قائدین بھی بنوں پہنچ گئے۔