پشاور(صباح نیوز) خیبرپختونخوا حکومت نے بنوں واقعہ کی شفاف تحقیقات کیلئے کمیشن بنانے کا اعلان کر دیا۔مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے بنوں میں جاری صورتحال کا نوٹس لیا، وزیراعلی نے بنوں واقعہ کی شفاف تحقیقات کیلئے کمیشن بنانے کا بھی اعلان کیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ کمیشن شفاف اور غیرجانبدار تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کریگا، کمیشن کی رپورٹ میں ذمہ داروں کی نشاندہی ہوجائیگی، رپورٹ کو پبلک کیا جائیگا اور ذمہ داروں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائیگی۔بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ حساس مقامات پر عموماً سیکورٹی ہائی الرٹ رہتی ہے، خودکش حملے میں فوجی جوان اور شہری شہید ہوئے تھے، اس مقام کی حساس نوعیت بھی ناخوشگوار واقعہ کی ایک وجہ بنی، موجودہ دہشت گردی کی لہر کے پیش نظر عوام سے انتہائی احتیاط سے کام لینے کی درخواست ہے۔مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ پاکستان اور عوام دشمن عناصر حالات خراب کرنے کی تاک میں بیٹھے ہیں، ملک دشمن عناصر کو امن خراب کرنے کا موقع نہیں دینا چاہئے۔
راولپنڈی عمران خان سے ملاقات کے لئے پی ٹی آئی کاکوئی رہنمایا فیملی ممبر اڈیالہ جیل نہیں پہنچ سکا،اڈیالہ جیل...
نئی دلی امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی نے ہندو انتہا پسند گروپ، راشٹریہ سویم سیوک سنگھ پر...
اسلام آ باد وزیراعظم شہبازشریف 23 سے 25 مئی تک چین کا دورہ کریں گے۔ دورے کےدوران چین کے صدر شی جن پنگ اورچینی...
اسلام آباد تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت کا اہم ترین سربراہی اجلاس پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین...
کوئٹہگورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ پولیٹیکل فلاسفی کے تناظر میں مخلوط حکومت کو حقیقی جمہوریت کے...
نئی دلی بھارت نے پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان سے تعلق رکھنے والے درخواست دہندگان کے لیے شہریت کے قواعد...
لاہور پاکستان مسلم لیگ کے صدر محمد نواز شریف سے ازبکستان کے سفیر علی شیر تختیوف نے ملاقات کی جس میں پاکستان...
اسلام آباد روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاروف نے تصدیق کی ہے کہ بوشہر جوہری پلانٹ پر کوئی پابندیاں عائد نہیں ہیں...