پشاور(نمائندہ جنگ )وزیراعلیٰ کے پی نےگورنر فیصل کریم کنڈی کو ایک ارب روپے ہرجانےکا نوٹس بھجوا دیا، درخو است میں کہا گیا کہ اپیکس کمیٹی میں آ پریشن پر دستخط کےحو الے سے جھوٹ پر مبنی بیان دیا، جس سےمیری سیا سی ساکھ کونقصان پہنچا ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں عزم استحکام آپریشن پر دستخط سے متعلق میڈیا پر بے بنیاد الزامات لگانے پرگورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی کو 1ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بجھوا دیا ہے جس میں انہوں نے موقف اپنایا ہے کہ وزیراعلیٰ پر بے بنیاد الزامات لگا کر ان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا گیا لہذا گورنرمعافی مانگے یا پھر ہرجانہ ادا کرے بصورت دیگر ان کیخلاف باقاعدہ ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا جائے گاوزیر اعلیٰ نے قانونی نوٹس اپنے وکیل اسد درانی کے توسط سے گورنرخیبرپختونخوا کو بھیجا ہے جس میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ وزیراعلیٰ نہ صرف ایک اہم حکومتی عہدے پر فائز ہیں بلکہ وہ ملک کی سب سے بڑی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بھی ہیں ۔ گورنر خیبرپختونخوا نے عزم استحکام آپریشن سے متعلق ان پر بے بنیاد الزامات عائد کیے ہیں کہ انہوں نے وفاقی حکومت کے ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں مذکورہ آپریشن کے مسودے پر دستخط کیے جوکہ سراسر غلط ہے ان بیانا ت کو میڈیا پر چلانے سے نہ صرف ان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا گیا ہے بلکہ انہیں ذہنی اذیت دی گئی لہذا گورنر خیبر پختونخوا 7دن کے اندراندر وضاحت کریں یا میڈیا کے ذریعے اپنے بیانات پرمعافی مانگیں بصورت دیگر وزیر اعلیٰ کی ساکھ کو نقصان پہنچانے پر گورنرایک ارب روپے جرمانہ ادا کریں ایسا نہ کرنے کی صورت میں گورنرکیخلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا جائے گا۔
راولپنڈی عمران خان سے ملاقات کے لئے پی ٹی آئی کاکوئی رہنمایا فیملی ممبر اڈیالہ جیل نہیں پہنچ سکا،اڈیالہ جیل...
نئی دلی امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی نے ہندو انتہا پسند گروپ، راشٹریہ سویم سیوک سنگھ پر...
اسلام آ باد وزیراعظم شہبازشریف 23 سے 25 مئی تک چین کا دورہ کریں گے۔ دورے کےدوران چین کے صدر شی جن پنگ اورچینی...
اسلام آباد تحریک تحفظ آئین پاکستان کی قیادت کا اہم ترین سربراہی اجلاس پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین...
کوئٹہگورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ پولیٹیکل فلاسفی کے تناظر میں مخلوط حکومت کو حقیقی جمہوریت کے...
نئی دلی بھارت نے پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان سے تعلق رکھنے والے درخواست دہندگان کے لیے شہریت کے قواعد...
لاہور پاکستان مسلم لیگ کے صدر محمد نواز شریف سے ازبکستان کے سفیر علی شیر تختیوف نے ملاقات کی جس میں پاکستان...
اسلام آباد روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاروف نے تصدیق کی ہے کہ بوشہر جوہری پلانٹ پر کوئی پابندیاں عائد نہیں ہیں...