کراچی (نیوز ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے دعویٰ کیا ہے کہ شفاف الیکشن کیلئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اسمبلیوں سے استعفوں پرآمادہ اور خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کو تیار ہے، صحافیوں سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھاکہ خیبرپختونخوا میں بھی حقیقی مینڈیٹ نہیں، ن لیگ اور پیپلزپارٹی بے بس ہیں، خیرخواہی میں کہا تھا کہ ن لیگ پیپلزپارٹی حکومت نہ لے، پیپلزپارٹی ن لیگ کو حکومت کی ذمہ داری راس نہیں آرہی،جے یو آئی نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے کمیٹی بنا دی ہے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ کے خیبرپختونخوا اسمبلی توڑنے کے حوالے سے دعوے کی تردید کردی۔ جیو نیوز سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے مولانا فضل الرحمان سے اسمبلیاں تحلیل کرنے یا استعفوں پرکوئی بات نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان سے اسمبلی تحلیل کرنے یا استعفوں پرکوئی مشاورت ہوئی نہ ایساکوئی فیصلہ ہوا۔ ان کا کہناتھاکہ تحریک انصاف نے اسمبلیوں سے نکلنے سے متعلق کوئی بات نہیں کی۔ تفصیلات کے مطابق جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ شفاف انتخابات کے بغیر ملک میں امن آئے گا نہ معاشی استحکام، جے یو آئی نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کیلئے کمیٹی بنا دی جس کی سربراہی کامران مرتضیٰ کریں گے اور کمیٹی میں مولانا لطف الرحمان، فضل غفور، اسلم غوری اور مولانا امجد شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی پی ٹی آئی سے مذاکرات کرے گی اور کمیٹی پی ٹی آئی کےمشاورت سے حکمت عملی طے کرےگی، دیگر سیاسی جماعتوں سے اختلاف رائے ہے، پی ٹی آئی سے تلخیاں تھیں، ان کے ساتھ تعلقات معمول پر لائے جارہے ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ شفاف الیکشن کیلئے پی ٹی آئی اسمبلیوں سے استعفوں پرآمادہ ہے، نئے انتخابات کیلئے پی ٹی آئی کے پی اسمبلی تحلیل کرنے کو تیار ہے اور پی ٹی آئی نے اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن سے پہلے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ مقابلہ میدان میں ہے، جو سیاسی سہولت بطور سیاست دان مجھے ہو وہ سب کو ہونی چاہیے۔
اسلام آ باد اخراجات میں کمی کےدعووں اور کفایت شعاری اقدامات کےباوجود وفاقی حکومت کےامورچلانے کاخرچہ بڑھ...
پشاورخیبر پختونخوا حکومت کے بلدیات، الیکشنز اینڈ رورل ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ نے کیپٹل میٹروپولیٹن کارپوریشن...
اسلام آبادصدر مملکت آصف علی زرداری نے صحت، تعلیم، ادب، صحافت، فنون لطیفہ اور انسداد دہشت گردی سمیت...
اسلام آباد آئی ایم ایف پروگرام کے تحت پاکستان کی معاشی رفتار مسلسل جمود زدہ مہنگائی کے مرحلے سے گزر رہی ہے،...
کراچی ٹرمپ بیجنگ پہنچ گئے ،شاندار استقبال،آج شی جن پنگ سے اہم ملاقات کرینگے۔ تجارتی تعلقات، تائیوان ،...
کراچی آسٹریلیا میں91منزلہ ٹرمپ ٹاور منصوبہ صرف تین ماہ بعد منسوخ، ڈویلپر کا موقف ہے کہ ٹرمپ برانڈ آسٹریلیا...
کراچی سندھ میں پہلی بار محکمہ خوراک کے بااثر افسران کے خلاف بڑی کاروائی،کئی برس سے تعطل کا شکار انکوائریز...
کراچی اسٹیٹ بینک نےآئی ایم ایف سے تقریباً 1.3 ارب ڈالرموصول ہو نے کی تصدیق کر دی۔ ،ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق...