اسلا م آبا د (طا ہر خلیل )پبلک اکائونٹس کمیٹی تشکیل کو 38روز گزر گئے، چیئرمین کا انتخاب نہ ہوسکا ، پبلک اکائونٹس کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن 12 جون کو جاری کیا گیا تھا،چیئرمین کے انتخابات کے معاملہ پر حکومت اور سنی اتحاد کونسل میں ڈیڈ لاک برقرار ہے،حکومت شیخ وقاص اکرم کی بجائے کوئی دوسرا چیئرمین بنانے کی خواہشمند ہے،ذرائع کے مطا بق حکومت پی اے سی میں شامل ثناءاللہ مستی خیل ، ریاض فتیانہ ، ملک عامر ڈوگر اور خواجہ شیراز محمود میں سے کسی ایک کو اپنی چوائس پر چیئرمین بنانے کے لیے تیار ہے ، جبکہ سنی اتحاد کونسل شیخ وقاص اکرم کو ہی چیئرمین پی اے سی بنانے پر بضدہے سنی اتحاد کونسل انتخاب کی صورت میں اپنا چیئرمین منتخب کرانے کی پوزیشن میں نہیں22 ارکان پرمشتمل پی اے سی میں حکومتی ارکان کی تعداد 14 ہےُپی اے سی میں سنی اتحاد کونسل اور حامی ارکان کی مجموعی تعداد صرف 8 ہے حکومت نے چیئرمین پی اے سی کے انتخابات میں تاخیر کا ذمہ دار سنی اتحاد کونسل کو قرار دے دیا ،ڈاکٹر طا رق فضل چوہدری نے کہا کہ وہ ایک ہی نام پر اصرار کررہے ہیں ا س لیے چیئرمین کے انتخاب میں تاخیر ہورہی ہے۔
اسلام آ باد اخراجات میں کمی کےدعووں اور کفایت شعاری اقدامات کےباوجود وفاقی حکومت کےامورچلانے کاخرچہ بڑھ...
پشاورخیبر پختونخوا حکومت کے بلدیات، الیکشنز اینڈ رورل ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ نے کیپٹل میٹروپولیٹن کارپوریشن...
اسلام آبادصدر مملکت آصف علی زرداری نے صحت، تعلیم، ادب، صحافت، فنون لطیفہ اور انسداد دہشت گردی سمیت...
اسلام آباد آئی ایم ایف پروگرام کے تحت پاکستان کی معاشی رفتار مسلسل جمود زدہ مہنگائی کے مرحلے سے گزر رہی ہے،...
کراچی ٹرمپ بیجنگ پہنچ گئے ،شاندار استقبال،آج شی جن پنگ سے اہم ملاقات کرینگے۔ تجارتی تعلقات، تائیوان ،...
کراچی آسٹریلیا میں91منزلہ ٹرمپ ٹاور منصوبہ صرف تین ماہ بعد منسوخ، ڈویلپر کا موقف ہے کہ ٹرمپ برانڈ آسٹریلیا...
کراچی سندھ میں پہلی بار محکمہ خوراک کے بااثر افسران کے خلاف بڑی کاروائی،کئی برس سے تعطل کا شکار انکوائریز...
کراچی اسٹیٹ بینک نےآئی ایم ایف سے تقریباً 1.3 ارب ڈالرموصول ہو نے کی تصدیق کر دی۔ ،ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق...