بارش اور احتجاج کے باعث مختلف علاقوں میں ٹریفک جام

21 جولائی ، 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )شہر میں ہونے والی بارش اور احتجاج کے باعث مختلف علاقوں میں ٹریفک جام ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق نیشنل ہائی وے کالا بورڈ پر علاقہ مکینوں نے بجلی کی بندش پر احتجاج کیا۔نیو کراچی گودھرا چوک پر پانی اور بجلی کی بندش کے خلاف شہریوں نے احتجاج کیا جس کے باعث ٹریفک جام ہو گیا۔علاوہ ازیں شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث ٹریفک جام ہو گیا اور گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔گلستان جوہر بلاک19، کے ڈی اے چورنگی ، نارتھ ناظم آباد میں ،پاپوش نگر ، سائٹ ایریا، کریم آباد ،یونیورسٹی روڈ ، گرومندر، شیرشاہ،گلبہار ، حیدری ، لیاقت آباد ، ڈاک خانہ ،ملیر اور دیگر علاقوں میں ٹریفک جام رہا۔