کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام جرگہ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر سیاستداں سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ معاشی یا ملک سے متعلق دہشت گردی ہو یہ اس کا مقابلہ کریں گے، ارشد شریف کا کیس کھلے گا، ایک سازش کے تحت ہوا ہے اس کو دوستی میں لے جا کر مارا گیا ہے۔ میرے پاس چھوٹے موٹے شواہد موجود ہیں،کینیامیں ایک حد تک بہت اچھا انصاف ملا لیکن جڑ تک ابھی تک نہیں پہنچے،میں نے اپنی لڑائی ختم کی میری لڑائی عدالت سے نہیں تھی نہ میں نے توہین کی تھی ، نو مئی پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا،حکومت جو ڈرامے کر رہی ہے کبھی بین کر رہی ہے کبھی نہیں کر رہی اندرخانے ہاں ہے باہر ڈرامے کر رہی ہے حکومت گر جائے گی اگر اپنےموقف پر نہیں کھڑی ہوئی۔ ہم سیاست کے طالب علم ہیں کچھ تجربات بھی ہوئے ہیں اور سیاست میں ضروری ہے کہ صبر، خبر اور نظر تینوں پر فوکس کیا جائے۔ سلیم صافی کے سوال عام تاثر یہ ہے کہ آپ کو اسٹبلشمنٹ کے ذریعے سے خبر ملتی ہے؟ فیصل واوڈانے کہاکہ آپ کبھی کسی اور ملک کے ایجنٹ بن جاتے ہیں کبھی کسی کے ترجمان بن جاتے ہیں کبھی کسی کے دوست ہوجاتے ہیں کبھی دشمن ہوجاتے ہیں ان لیبلز پر مجھے پہلے بھی پریشانی نہیں تھی اب بھی نہیں ہے۔ لوگ ٹرولنگ کرتے ہیں گالیاں دیتے ہیں وہ میری خوراک ہے۔ اگر میری تعریف شروع ہوجائے گی تو میں یہی سمجھوں گا کہ میں کام غلط کرنا شروع ہوگیا ہوں ، میں عمران خان سے بہت کلوز رہا ہوں۔ اس تین سال کے عمران خان میں ا ور اس سے پہلے کے بارہ سال میں جو عمران خان تھے وہ مختلف ہیں۔
اسلام آ باد اخراجات میں کمی کےدعووں اور کفایت شعاری اقدامات کےباوجود وفاقی حکومت کےامورچلانے کاخرچہ بڑھ...
پشاورخیبر پختونخوا حکومت کے بلدیات، الیکشنز اینڈ رورل ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ نے کیپٹل میٹروپولیٹن کارپوریشن...
اسلام آبادصدر مملکت آصف علی زرداری نے صحت، تعلیم، ادب، صحافت، فنون لطیفہ اور انسداد دہشت گردی سمیت...
اسلام آباد آئی ایم ایف پروگرام کے تحت پاکستان کی معاشی رفتار مسلسل جمود زدہ مہنگائی کے مرحلے سے گزر رہی ہے،...
کراچی ٹرمپ بیجنگ پہنچ گئے ،شاندار استقبال،آج شی جن پنگ سے اہم ملاقات کرینگے۔ تجارتی تعلقات، تائیوان ،...
کراچی آسٹریلیا میں91منزلہ ٹرمپ ٹاور منصوبہ صرف تین ماہ بعد منسوخ، ڈویلپر کا موقف ہے کہ ٹرمپ برانڈ آسٹریلیا...
کراچی سندھ میں پہلی بار محکمہ خوراک کے بااثر افسران کے خلاف بڑی کاروائی،کئی برس سے تعطل کا شکار انکوائریز...
کراچی اسٹیٹ بینک نےآئی ایم ایف سے تقریباً 1.3 ارب ڈالرموصول ہو نے کی تصدیق کر دی۔ ،ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق...