پا کستان انفرا اسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے نام سے نیا ادارہ قائم کرنے کا فیصلہ

21 جولائی ، 2024

اسلام آ باد (رانا غلام قادر )پی ڈبلیو ڈی کی تحلیل کے بعد پا کستان انفرا اسٹرکچر ڈویلپمنٹ اینڈایسٹ مینجمنٹ اتھارٹی کے نام سے نیا ادارہ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ایکٹ کے ذ ریعے قائم اتھارٹی وفاقی محکموں کے دفاتر کی تعمیر ،پی ایس ڈی پی ترقیاتی منصوبوں کی تعمیر و تکمیل کی ذمہ دار ہوگی ، سپریم کورٹ، الیکشن کمیشن ، وزیر اعظم آفس مینٹی نن سی ڈی اے کو ٹرانسفر، پی ڈبلیو ڈی ٹیکنکل افسروں کو گولڈن ہینڈ شیک آفر کیا جا ئیگا ،یہ اتھارٹی ایک ایکٹ کے ذ ریعے بنا ئی جا ئے گی۔ یہ فیصلہ وفاقی وزیر ہا ئوسنگ و تعمیرات کی زیرصدارت خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ کمیٹی کی سفارشات حتمی منظوری کیلئے وزیر اعظم کو پیش کی جا ئیں گی۔ اجلاس میں سیکرٹری کابینہ ڈویژن ۔ سیکر ٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن۔سیکر ٹری ہائوسنگ و تعمیرات ۔ سیکر ٹری قانون و انصاف اور سیکر ٹری فنا نس ڈویژن نے شرکت کی ۔ ذ رائع کے مطا بق یہ اتھا رٹی وفاقی محکموں کے دفاتر کی تعمیر اور پی ایس ڈی پی کے ترقیاتی منصوبوں کی تعمیر و تکمیل کی ذمہ دار ہوگی۔ اتھارٹی کا ایسٹ(ASSET) ونگ پی ڈبلیو ڈی اور وفاقی جائیدادوں کا ریکارڈ مرتب کرے گا اور اس کی نگرانی کا ذمہ دار ہو گا۔