وزیر اعلیٰ سندھ کی سواری ٹیکس نادہند ہونے کیساتھ نیب زدہ بھی نکلی

21 جولائی ، 2024

جیکب آباد (نامہ نگار) وزیر اعلیٰ سندھ کی سواری ٹیکس نادہندہ ہونے کے ساتھ نیب زدہ بھی نکلی تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عاشورہ کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے جیکب آباد کا جس گاڑی نمبر BU2020پر سوار ہوکر دورہ ہ کیا وہ گاڑی نہ صرف محکمہ ایکسائیز کی ڈہائی سال سے نہ صرف ٹیکس نادہند ہے بلکہ گاڑی کے نیب زدہ ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے نیب زدہ ہونے کی وجہ سے مذکورہ گاڑی کے کاغذات ضبط بتائے جاتے ہیں یہ گاڑی محکمہ ایکسائیز کے سابق وزیر مکیش کمار چاولہ کی رشتے دار کے نام رجسٹر ہے ایک طرف محکمہ ایکسائیز کے وزیر شرجیل انعام میمن ٹیکس نادہند گاڑیوں کے خلاف مہم چلانے کا دعوی کررہے ہیں تو دوسری طرف حکومتی شخصیات اسی دعوی کی نفی کررہی ہیں صوبے میں بڑے پیمانے پر حکومتی شخصیات،سرکاری افسران کے زیر استعمال گاڑیوں کا یا تو سالوں سے محکمہ ایکسائیز کو ٹیکس ادا نہیں کیا گیا یا تو پھر وہ نان کسٹم پیڈ گاڑیاں فرضی نمبر پلیٹ لگا کر استعمال کررہے ہیں۔