کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں بارش کے بعد کے الیکٹرک کا نظام بری طرح بیٹھ گیا، سیکڑوں فیڈرز، پی ایم ٹیز اور سب اسٹیشنز بند ہونے سے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی بند ہوگئی۔تاہم کے الیکٹرک نے دعویٰ کیا کہ بارش کے دوران کے الیکٹرک کا نظام مستحکم رہا اور شہر میں 2,100 فیڈرز میں سے 2,000 فیڈرز سے بجلی کی فراہمی جاری رہی۔ ذرائع کے مطابق بارش کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں300 فیڈرز ٹرپ کرگئے،فیڈرز اور پی ایم ٹیز ٹرپ کرنے کے ساتھ ساتھ لوکل فالٹس کے باعث کورنگی، میٹروول III-، گلشن اقبال، اورنگی ٹائون، قصبہ کالونی، ڈی ایچ اے، گڈاپ سٹی، بن قاسم، گلشن حدید، بلدیہ ٹائون، اتحادٹاؤن، گلستان جوہر ، منگھوپیر، سائٹ، ہارون آباد،میوہ شاہ قبرستان، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، لیاقت آباد، شادمان ٹائون اور دیگر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی، جس سے شہریوں کو گرم و مرطوب موسم میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اس ضمن میں کے الیکٹرک کے ترجمان نے کہا کہ بارش کےدوران چند فیڈرز پر بجلی کی فراہمی احتیاطی تدابیر کے تحت عارضی طور پر بند کی گئی۔
اسلام آ باد اخراجات میں کمی کےدعووں اور کفایت شعاری اقدامات کےباوجود وفاقی حکومت کےامورچلانے کاخرچہ بڑھ...
پشاورخیبر پختونخوا حکومت کے بلدیات، الیکشنز اینڈ رورل ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ نے کیپٹل میٹروپولیٹن کارپوریشن...
اسلام آبادصدر مملکت آصف علی زرداری نے صحت، تعلیم، ادب، صحافت، فنون لطیفہ اور انسداد دہشت گردی سمیت...
اسلام آباد آئی ایم ایف پروگرام کے تحت پاکستان کی معاشی رفتار مسلسل جمود زدہ مہنگائی کے مرحلے سے گزر رہی ہے،...
کراچی ٹرمپ بیجنگ پہنچ گئے ،شاندار استقبال،آج شی جن پنگ سے اہم ملاقات کرینگے۔ تجارتی تعلقات، تائیوان ،...
کراچی آسٹریلیا میں91منزلہ ٹرمپ ٹاور منصوبہ صرف تین ماہ بعد منسوخ، ڈویلپر کا موقف ہے کہ ٹرمپ برانڈ آسٹریلیا...
کراچی سندھ میں پہلی بار محکمہ خوراک کے بااثر افسران کے خلاف بڑی کاروائی،کئی برس سے تعطل کا شکار انکوائریز...
کراچی اسٹیٹ بینک نےآئی ایم ایف سے تقریباً 1.3 ارب ڈالرموصول ہو نے کی تصدیق کر دی۔ ،ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق...