لاہور(نمائندہ جنگ)نائب وزیر اعظم، وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ میں ذاتی طور پر مصالحت پسند ہوں لیکن تحریک انصاف نے جس طرح پاکستان کو معاشی و سیاسی و خارجی نقصان پہنچایا ہے وہ قابل معافی نہیں ، ہم اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر اس بارے بہتر و سود مند و قدم اٹھائیں گے، 2017 میں نوازشریف کی حکومت نا ختم کی جاتی تو اس وقت پاکستان ترقی یافتہ ممالک میں شمار ہوتا ،حکومت کوسپریم کورٹ کے فیصلہ سے کوئی فرق نہیں پڑے گا ،حکومت کے پاس سادہ اکثریت ہے اور وہ انشا اللہ اتحادیوں کیساتھ چلتی رہے گی ،پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے ، وہ انٹرنیشنل افئیرز کے زیر اہتمام اوورسیز میں موجود مسلم لیگ ن کے چیپٹرز کے صدور سے آن لائین میٹنگ سے خصوصی خطاب کررہے تھے۔