بیروت، غزہ، کراچی (اے ایف پی، نیوز ڈیسک) اسرائیلی طیاروں نے براہ راست یمن پر بمباری کی ہے، حوثیوں نے کہا ہے کہ اس بمباری کا بھرپور جواب دیا جائیگا، حوثیوں نے اسرائیل اور اس کے اتحادیوں کیخلاف بھی اعلان جنگ کردیا ہے، غزہ پر اسرائیلی طیاروں کی بمباری میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 37فلسطینی شہید ہوگئے، حماس اور حزب اللہ نے اسرائیلی شہروں پر راکٹ اور ڈرونز سے حملے کئے ہیں، حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کا اقدام احمقانہ ہے، یمن پر اسرائیلی حملے سے پورے خطے میں تصادم کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ اسرائیلی طیاروں نے یمن کے شہر حدیدہ میں حوثیوں کے زیر انتظام بندرگاہ کو نشانہ بنایا ہے، حوثیوں کے زیرانتظام میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فضائی حملوں میں یمنی بندرگاہی شہر حدیدہ میں تیل ذخیرہ کرنے کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے جس میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔ یہ پہلی بار ہے کہ اسرائیل نے یمن پر فضائی حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے، حزب اللہ اور حماس نے غزہ اور لبنان میں اسرائیلی حملوں کے جواب میں اسرائیل کے مختلف شہروں پر میزائل اور بارود سے بھرے ڈرونز سے حملے کئے ہیں، حزب اللہ گروپ نے کہا ہے کہ حوثیوں پر اسرائیل کے حملوں نے غزہ میں 9ماہ سے جاری جنگ میں خطرناک موڑ کی نشاندہی کی ہے۔ ایک بیان میں حزب اللہ نے بتایا کہ "صیہونی دشمن کی طرف سے اٹھایا گیا احمقانہ اقدام پورے خطے میں ایک انتہائی اہم تصادم کے نئے خطرناک مرحلے کی نشاندہی کرتا ہے۔ غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کم از کم 37 افراد کو شہید اور 54 دیگر کو زخمی کیا ہے، ان کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے شہری آبادی میں مختلف مکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ غزہ پر اسرائیل کی جنگ میں کم از کم 38,919 افراد شہید اور 89,622 زخمی ہو چکے ہیں۔
کراچی حکومت سندھ نے نئی سبزی منڈی میں ٹرانسپورٹرز کی سہولت کے لیے خصوصی ون ونڈو فیسلی ٹیشن ڈیسک قائم کرنے کا...
کراچی سرجانی ٹاؤن میں پسند کی شادی کرنے والے لڑکی پراسرار طور پر جاں بحق ہوگئی،لڑکی نےمبینہ طور پرچار ماہ...
اسلام آباد شہریوں کیلئے ڈور اسٹیپ پاسپورٹ ڈیلیوری سروس متعارف کرانے کا فیصلہ ،پاسپورٹ ڈیلیوری کے نئے ایس...
اسلام آباد 700سے زائد سکھ یاتری آج 10جون کو واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان آئیں گے ۔ گورو ارجن دیو جی کے شہیدی...
کراچیایف آئی اے امیگریشن نے مشکوک این او سی پر کویت جانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے سرکاری ملازم کو آف لوڈ کر...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف نے آزاد جموں و کشمیر میں حالیہ پرتشدد واقعات اور ۜقیمتی انسانی جانوں کے...
اسلام آبادآئندہ مالی سال سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سہ ماہی قسط 18ہزار روپے کرنے کا فیصلہ ، جبکہ...
کراچی تاریخ کا سب سے بڑا مالیاتی قدم ،اسپیس ایکس کا 1.78 ٹریلین ڈالر کا آئی پی او،سرمایہ کاروں کیلئے مسک کے...