اسلام آباد(جنگ رپورٹر)احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ کی زیر سماعت بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف 190ملین پاونڈ ریفرنس میں عمران خان کے وکلاء نے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان، زبیدہ جلال اور پرویز خٹک پر جرح مکمل کر لی جبکہ بشری بی بی کے وکلاء آئندہ سماعت پرزبیدہ جلال اور پرویز خٹک پر جرح مکمل کریں گے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے مزید 2 گواہان کو طلب کر لیا اورریفرنس کی سماعت 22 جولائی تک کیلئے ملتوی کر دی ۔گذشتہ روز اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران ملزم عمران خان اور بشریٰ بی کو پیش کیا گیا ، نیب کی جانب سے امجد پرویز سردار مظفر عباسی اور نیب لیگل ٹیم جبکہ ملزمان کی جانب سے چوہری ظہیر عباس عدالت پیش ہوئے اور بشری بی بی کے وکیل عثمان ریاض گل پیش نہیں ہوئے، ہ بانی پی ٹی آئی کے وکلاء نے سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان ، سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال اور پرویز خٹک کے بیانات پر جرح مکمل کی۔
کراچی حکومت سندھ نے نئی سبزی منڈی میں ٹرانسپورٹرز کی سہولت کے لیے خصوصی ون ونڈو فیسلی ٹیشن ڈیسک قائم کرنے کا...
کراچی سرجانی ٹاؤن میں پسند کی شادی کرنے والے لڑکی پراسرار طور پر جاں بحق ہوگئی،لڑکی نےمبینہ طور پرچار ماہ...
اسلام آباد شہریوں کیلئے ڈور اسٹیپ پاسپورٹ ڈیلیوری سروس متعارف کرانے کا فیصلہ ،پاسپورٹ ڈیلیوری کے نئے ایس...
اسلام آباد 700سے زائد سکھ یاتری آج 10جون کو واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان آئیں گے ۔ گورو ارجن دیو جی کے شہیدی...
کراچیایف آئی اے امیگریشن نے مشکوک این او سی پر کویت جانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے سرکاری ملازم کو آف لوڈ کر...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف نے آزاد جموں و کشمیر میں حالیہ پرتشدد واقعات اور ۜقیمتی انسانی جانوں کے...
اسلام آبادآئندہ مالی سال سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سہ ماہی قسط 18ہزار روپے کرنے کا فیصلہ ، جبکہ...
کراچی تاریخ کا سب سے بڑا مالیاتی قدم ،اسپیس ایکس کا 1.78 ٹریلین ڈالر کا آئی پی او،سرمایہ کاروں کیلئے مسک کے...