لندن (مرتضیٰ علی شاہ) برطانیہ کی اپیل کورٹ کے تین لارڈ جسٹسز نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم پی) کو حکم دیا ہے کہ وہ 30جولائی 2024سے پہلے قانونی اخراجات کی مد میں ایم کیو ایم کے قائد اور بانی الطاف حسین کو 65000پونڈز (تقریباً 23333855روپے یا تقریباً 23.3 ملین روپے) ادا کرے۔ الطاف حسین نے ایم کیو ایم پی میں اپنے سابقہ عقیدت مندوں کے خلاف اپیل کورٹ میں دو دن کی سماعت جیت لی جو اگست 2016 میں ان سے منحرف ہو گئے تھے۔الطاف حسین کی اپیل منظور کرنے اور ایم کیو ایم پی کے حق میں پہلے کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کے تین ججوں کے متفقہ فیصلے کے بعد عدالت کے جاری کردہ حکم نامے کے مطابق، کورٹ آف اپیل سول ڈویژن نے ایم کیو ایم پی کو 65000 پونڈز ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ عام طور پر، عدالتیں ہارنے والے فریق کو دعویداروں یا جیتنے والے فریق کو ایسی ادائیگی کرنے کا حکم دیتی ہیں جب مدعا علیہان کی طرف سے ایسی درخواستوں کی مخالفت کی جاتی ہے۔عدالت نے الطاف حسین کو ان کے وکیل کے اکاؤنٹ میں 77760پونڈز جاری کرنے کی بھی اجازت دے دی ہے - یہ رقم حسین کو پہلے جمع کرانے کو کہا گیا تھا جب سنگل بنچ کے جج نے ان کے خلاف فیصلہ دیا تھا۔ایم کیو ایم کے ترجمان مصطفیٰ عزیزآبادی نے جیو نیوز کو بتایا کہ حسین جلد ہی ایم کیو ایم پی کے خلاف دیوالیہ اور کمپنیوں کے جج کلائیو جونز کے سامنے مقدمے کی سماعت کے پہلے حصے کے دوران اٹھنے والے قانونی اخراجات کے لیے عدالت میں 100000 پونڈز سے زائد کا دعویٰ دائر کریں گے ۔ایم کیو ایم پی کے رہنما اور کیس کے دعویدار سید امین الحق نے جیو اور دی نیوز کو کراچی سے فون پر بتایا کہ وہ لندن میں اپنے وکیل کو عدالتی احکامات کی تعمیل کرنے کی ہدایت کریں گے۔سابق وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ ہم قانون کی حکمرانی کرنے والی جماعت ہیں۔ہم عدالتی احکامات کی تعمیل کریں گے۔ ہم نے کیس دیوالیہ اور کمپنیوں کے جج کلائیو جونز کے سامنے واضح طور پر جیت لیا اور ہم دوبارہ جیتیں گے۔ایم کیو ایم لندن ایسا ظاہر کررہی ہے جیسے کیس ختم ہو گیا ہو۔
کراچی حکومت سندھ نے نئی سبزی منڈی میں ٹرانسپورٹرز کی سہولت کے لیے خصوصی ون ونڈو فیسلی ٹیشن ڈیسک قائم کرنے کا...
کراچی سرجانی ٹاؤن میں پسند کی شادی کرنے والے لڑکی پراسرار طور پر جاں بحق ہوگئی،لڑکی نےمبینہ طور پرچار ماہ...
اسلام آباد شہریوں کیلئے ڈور اسٹیپ پاسپورٹ ڈیلیوری سروس متعارف کرانے کا فیصلہ ،پاسپورٹ ڈیلیوری کے نئے ایس...
اسلام آباد 700سے زائد سکھ یاتری آج 10جون کو واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان آئیں گے ۔ گورو ارجن دیو جی کے شہیدی...
کراچیایف آئی اے امیگریشن نے مشکوک این او سی پر کویت جانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے سرکاری ملازم کو آف لوڈ کر...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف نے آزاد جموں و کشمیر میں حالیہ پرتشدد واقعات اور ۜقیمتی انسانی جانوں کے...
اسلام آبادآئندہ مالی سال سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سہ ماہی قسط 18ہزار روپے کرنے کا فیصلہ ، جبکہ...
کراچی تاریخ کا سب سے بڑا مالیاتی قدم ،اسپیس ایکس کا 1.78 ٹریلین ڈالر کا آئی پی او،سرمایہ کاروں کیلئے مسک کے...