اسلام آباد( رانا غلام قا در ) سی ڈی اے نے دس ہزار کنال اراضی پر کری اینکلیو کے نام سے نجی شعبہ کی شراکت سے جوائنٹ وینچر ہائوسنگ پراجیکٹ کیلئے ٹرانزکشن ایڈ وائزر ہائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ایڈوئزری خدمات کیلئے12اگست تک در خواستیں طلب، فرم جامع فیزیبلٹی اسٹڈی تیار کریگی ، 10ہزار سے زائد کنال اراضی پر جوائنٹ وینچر، رہائشی و کمرشل پلاٹس اور اپار ٹمنٹس ڈویلپ کئے جائینگے۔ یہ فرم یا کنسور شیم آف فرمز ( لیگل اینڈ فنانشل) سیکورٹیز ایکسچینج کمیشن آف پاکستان ( ایس ای سی پی )اور انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکا ئونٹنس (ICAP)کے پاس رجسٹرڈ ہوں۔ سی ڈی اے اس فرم سے ایڈوئزری خدمات لےگا ۔ فرم ٹرانزکشن کیلئے ایک جامع فیزیبلٹی اسٹڈی تیار کرے گی۔ اگر ضرورت ہوئی تو ٹرا نزکشن کی پروکیو ر منٹکی تکمیل کیلئے بھی خدمات لی جا ئیںگی۔ان مشاورتی خدمات میںپرا پرٹی کا قانونی جائزہ لینا ۔کمرشل اسیسمنٹ ۔فنا نشل فیزیبلٹی اسیسمنٹبمعہ خطرات ۔جائیداد کی ویلیو کا تجزیہ ۔ٹرانزکشن ڈاکومنٹس کی تیاری بشمول قانونی و تیکنکی مشاورتی اعانت ۔بڈنگ پرا سیس (بولی کا عمل ) کے عمل کو مستعد ۔ شفاف اور مسابقتی بنا نا اور سی ڈی اے کے ریگولیشنز کے مطابق ٹرانزکشن کی تکمیل کو یقینی بنا نا شامل ہے۔
کراچی حکومت سندھ نے نئی سبزی منڈی میں ٹرانسپورٹرز کی سہولت کے لیے خصوصی ون ونڈو فیسلی ٹیشن ڈیسک قائم کرنے کا...
کراچی سرجانی ٹاؤن میں پسند کی شادی کرنے والے لڑکی پراسرار طور پر جاں بحق ہوگئی،لڑکی نےمبینہ طور پرچار ماہ...
اسلام آباد شہریوں کیلئے ڈور اسٹیپ پاسپورٹ ڈیلیوری سروس متعارف کرانے کا فیصلہ ،پاسپورٹ ڈیلیوری کے نئے ایس...
اسلام آباد 700سے زائد سکھ یاتری آج 10جون کو واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان آئیں گے ۔ گورو ارجن دیو جی کے شہیدی...
کراچیایف آئی اے امیگریشن نے مشکوک این او سی پر کویت جانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے سرکاری ملازم کو آف لوڈ کر...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف نے آزاد جموں و کشمیر میں حالیہ پرتشدد واقعات اور ۜقیمتی انسانی جانوں کے...
اسلام آبادآئندہ مالی سال سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سہ ماہی قسط 18ہزار روپے کرنے کا فیصلہ ، جبکہ...
کراچی تاریخ کا سب سے بڑا مالیاتی قدم ،اسپیس ایکس کا 1.78 ٹریلین ڈالر کا آئی پی او،سرمایہ کاروں کیلئے مسک کے...