غزہ (اے ایف پی) غزہ کے ایک اسپتال نے گزشتہ روز کہا کہ اس نے اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والی حاملہ خاتون کے رحم سے بچے کو زندہ بچالیا۔نو ماہ کی حاملہ اولا عدنان حرب الکرد اسرائیلی میزائل حملوں میں شدید زخمی ہوگئی تھیں، حماس کے زیر انتظام علاقے میں ریسکیو سروسز نے بتایا کہ اس حملے میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد سمیت 24 سے زائد افراد شہید ہوئے۔ سرجن اکرم حسین کے مطابق، اولا عدنان حرب الکرد جب تک اسپتال پہنچیں وہ تقریباً مر چکی تھیں۔ڈاکٹر ماں کو بچانے میں ناکام رہے، لیکن الٹراساؤنڈ کرنےپر بچے کے دل کی دھڑکن کا پتہ چلا۔سرجن اکرم نےبتایا کہ انہوں نے فوری طور پر ہنگامی سیزرین سیکشن کیا اور بچے کو رحم سےنکالا۔اسپتال کے شعبہ امراض نسواں اور زچہ و بچہ کے سربراہ رائد السعودی نے بتایا کہ ابتدائی طور پر نومولود کی حالت تشویشناک تھی، لیکن آکسیجن ملنے اور طبی امداد کے بعد اس کی حالت مستحکم ہو گئی۔اسے انکیوبیٹر میں رکھا گیا اور دیر البلاح کے الاقصی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
کراچی حکومت سندھ نے نئی سبزی منڈی میں ٹرانسپورٹرز کی سہولت کے لیے خصوصی ون ونڈو فیسلی ٹیشن ڈیسک قائم کرنے کا...
کراچی سرجانی ٹاؤن میں پسند کی شادی کرنے والے لڑکی پراسرار طور پر جاں بحق ہوگئی،لڑکی نےمبینہ طور پرچار ماہ...
اسلام آباد شہریوں کیلئے ڈور اسٹیپ پاسپورٹ ڈیلیوری سروس متعارف کرانے کا فیصلہ ،پاسپورٹ ڈیلیوری کے نئے ایس...
اسلام آباد 700سے زائد سکھ یاتری آج 10جون کو واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان آئیں گے ۔ گورو ارجن دیو جی کے شہیدی...
کراچیایف آئی اے امیگریشن نے مشکوک این او سی پر کویت جانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے سرکاری ملازم کو آف لوڈ کر...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف نے آزاد جموں و کشمیر میں حالیہ پرتشدد واقعات اور ۜقیمتی انسانی جانوں کے...
اسلام آبادآئندہ مالی سال سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سہ ماہی قسط 18ہزار روپے کرنے کا فیصلہ ، جبکہ...
کراچی تاریخ کا سب سے بڑا مالیاتی قدم ،اسپیس ایکس کا 1.78 ٹریلین ڈالر کا آئی پی او،سرمایہ کاروں کیلئے مسک کے...