کراچی(اسٹاف رپورٹر) بھارت کے فاسٹ بولر محمد شامی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کے بال ٹمپرنگ کےالزامات پر سخت ردعمل دکھاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کارٹون گیری کہیں اور چل سکتی ہے اس طرح کا کارٹون نما رویہ افسوسناک ہے۔ جس سے شائقین کو بے وقوف بنایا جارہا ہے، ڈیوائس لگاکر سوئنگ کروانے کا الزام انتہائی عجیب، پاکستان گیا تو 3گیندیں دکھاؤں گا۔ بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں محمد شامی کا کہنا تھا کہ پاکستانی ہم سے کبھی خوش نہیں تھے اور نہ کبھی ہوں گے پاکستان کے خلاف جو کارکردگی دکھائے گا اس بولر کو ٹارگٹ بنایا جائے گا۔ انضمام نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران بھارتی بولروں پر خاص طور پر بال ٹمپرنگ کا الزام لگایا تھا۔ وہ پاکستانی عوام کو دھوکا دینا بند کریں، اگر چیمپئینز ٹرافی 2025کیلئے پاکستان گیا تو 3گیندیں لے کر جاؤں گا اور انہیں دکھاؤں گا کہ ان میں کوئی ڈیوائسز نہیں تھیں اور 20لوگوں کے سامنے گیندوں کو دو ٹکڑے کردوں گا۔ مجھ پر2023 کے ون ڈے ورلڈکپ کے دوران گیند میں ڈیوائس لگانے کا الزام لگایا گیا، کیا عجیب بچوں والی باتیں کررہے ہیں، انضی بھائی کا بہت احترام کرتا ہوں لیکن ایسے بیانات کی اِن سے توقع نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی بولرز نے ہی ریورس سوئنگ کا جادو پوری دنیا کو سکھایا اور اب ایسے الزامات لگا رہے ہیں، انضمام بھائی کو ماضی میں اپنے بولرز کی جانب سے گیند سے چھیڑ چھاڑ کرنے کے واقعات کو یاد رکھنا چاہیے۔ بال میں ڈیوائس لگا کر سوئنگ کروانے کا بیان انتہائی عجیب ہے، لوگوں کو بیوقوف بنانے کی کوشش کی جارہی ہے مان لیں کے ڈیوائس لگا کر گیند کرادی اور بٹن الٹا دب گیا تو پھر کیا ہوگا۔ انضمام الحق ریورس سوئنگ کے آرٹ کو متعارف کروانے والے لوگوں میں شمار ہوتے ہیں۔ انضمام الحق نے الزام عائد کیا تھا کہ آسٹریلیا کے خلاف میچ میں ارشدیپ 15ویں اوور میں گیند ریورس کررہے ہیں تو اسکا مطلب صاف ہے کہ بال کیساتھ چھیڑخانی کی گئی تھی۔
کراچی حکومت سندھ نے نئی سبزی منڈی میں ٹرانسپورٹرز کی سہولت کے لیے خصوصی ون ونڈو فیسلی ٹیشن ڈیسک قائم کرنے کا...
کراچی سرجانی ٹاؤن میں پسند کی شادی کرنے والے لڑکی پراسرار طور پر جاں بحق ہوگئی،لڑکی نےمبینہ طور پرچار ماہ...
اسلام آباد شہریوں کیلئے ڈور اسٹیپ پاسپورٹ ڈیلیوری سروس متعارف کرانے کا فیصلہ ،پاسپورٹ ڈیلیوری کے نئے ایس...
اسلام آباد 700سے زائد سکھ یاتری آج 10جون کو واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان آئیں گے ۔ گورو ارجن دیو جی کے شہیدی...
کراچیایف آئی اے امیگریشن نے مشکوک این او سی پر کویت جانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے سرکاری ملازم کو آف لوڈ کر...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف نے آزاد جموں و کشمیر میں حالیہ پرتشدد واقعات اور ۜقیمتی انسانی جانوں کے...
اسلام آبادآئندہ مالی سال سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سہ ماہی قسط 18ہزار روپے کرنے کا فیصلہ ، جبکہ...
کراچی تاریخ کا سب سے بڑا مالیاتی قدم ،اسپیس ایکس کا 1.78 ٹریلین ڈالر کا آئی پی او،سرمایہ کاروں کیلئے مسک کے...