لاہور (آئی این پی)عمران سیریز سے شہرت حاصل کرنے والے اردو ادب کے معروف ناول نگار ابن صفی کی44ویں برسی جمعہ 26جولائی کو منائی جائے گی،ابن صفی26جولائی 1928ء کوالہ آباد اتر پردیش میں پیدا ہوئے ان اکا صل نام اسرار احمد تھا جبکہ ان کے والد کا نام صفی اللہ تھا اسی لیے وہ اپنا نام ابن صفی لکھتے تھے۔تقسیم ہند کے بعد ان کا خاندان کراچی منتقل ہو گیا۔ابن صفی نے 1955ء میں خوفناک عمارت کے عنوان سے عمران سیریز کا پہلا ناول لکھاجس کے کردار علی عمران کو راتوں رات شہرت حاصل ہوئی۔ابن صفی نے طنزیہ اور مزاحیہ مضامین بھی لکھے لیکن انہیں اصل پذیرائی عمران سیریز کے جاسوسی ناول لکھنے سے ہی حاصل ہوئی انہوں نے عمران سیریز کے کم وبیش ڈھائی سو ناول لکھے اور ان جاسوسی ناولوں کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ کوئی بھی نیا ناول بک سٹال تک پہنچتے پہنچتے ہیں ختم ہو جاتا تھا۔اردو ادب کا یہ عظیم ناول نگار 26جولائی 1980ء کو جہان فانی سے رخصت ہو گیا۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ ابن صفی کا یوم پیدائش اور یوم وفات ایک ہی روز یعنی26جولائی ہے۔
کراچی حکومت سندھ نے نئی سبزی منڈی میں ٹرانسپورٹرز کی سہولت کے لیے خصوصی ون ونڈو فیسلی ٹیشن ڈیسک قائم کرنے کا...
کراچی سرجانی ٹاؤن میں پسند کی شادی کرنے والے لڑکی پراسرار طور پر جاں بحق ہوگئی،لڑکی نےمبینہ طور پرچار ماہ...
اسلام آباد شہریوں کیلئے ڈور اسٹیپ پاسپورٹ ڈیلیوری سروس متعارف کرانے کا فیصلہ ،پاسپورٹ ڈیلیوری کے نئے ایس...
اسلام آباد 700سے زائد سکھ یاتری آج 10جون کو واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان آئیں گے ۔ گورو ارجن دیو جی کے شہیدی...
کراچیایف آئی اے امیگریشن نے مشکوک این او سی پر کویت جانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے سرکاری ملازم کو آف لوڈ کر...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف نے آزاد جموں و کشمیر میں حالیہ پرتشدد واقعات اور ۜقیمتی انسانی جانوں کے...
اسلام آبادآئندہ مالی سال سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سہ ماہی قسط 18ہزار روپے کرنے کا فیصلہ ، جبکہ...
کراچی تاریخ کا سب سے بڑا مالیاتی قدم ،اسپیس ایکس کا 1.78 ٹریلین ڈالر کا آئی پی او،سرمایہ کاروں کیلئے مسک کے...