اسلام آباد (آئی این پی )حکومت پاکستان نے کالعدم ٹی ٹی پی کے سرغنہ نور ولی محسود کیخلاف سخت قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کر لیا۔ گزشتہ روز افغان میں روپوش ٹی ٹی پی کے سربراہ نور ولی محسود کی ایک مبینہ آڈیو لیک سامنے آئی تھی جس میں وہ پاکستان میں دہشتگردی کی ہدایات دے رہا تھا۔ خفیہ کال ریکارڈنگ میں نور ولی محسود اپنے دہشت گرد احمد حسین عرف غٹ حاجی کو ہسپتالوں، سرکاری املاک اور سکولوں کو دھماکے سے اڑانے کی ہدایات دے رہا ہے جبکہ ڈی آئی خان میں ہیلتھ سینٹر پر حملہ بھی اسی کی کڑی ہے۔ میڈیا پر خبر آنے کے بعد شدید عوامی رد عمل کے نتیجے میں خوارجی ٹولے نے خفیہ کال کو اے آئی جنریٹڈ قرار دے کر راہ فرار کی کوشش کی۔ ذرائع کے مطابق متعلقہ حکام نے نور ولی محسود اور غٹ حاجی کی خفیہ آڈیو لیک کا آفیشل فرانزک کروانے کا فیصلہ کیا ہے، فرانزک رپورٹ کے بعد نور ولی اور غٹ حاجی کے خلاف ملک کے اندر اور باہر سخت قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔ سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ نور ولی محسود کی افغانستان میں موجودگی اور پاکستان میں براہ راست دہشتگردی کروانے پر افغان عبوری حکومت سے احتجاج بھی کیا جائے گا۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...