اسلام آباد (صباح نیوز)پاکستان اور آذربائیجان کے مابین تجارت اور سرمایہ کاری کو100ملین ڈالر کی سطح سے بڑھا کر2ارب ڈالر تک کرنے پر اتفاق ہوگیا۔ دونوں ممالک نے15مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کئے ہیں، جو تجارت، سیاحت، معدنیات، سائنس و ٹیکنالوجی، قانون و انصاف اور ثقافتی تبادلے کے پروگراموں پر مبنی ہیں۔آذربائیجان کے ساتھ پاکستان کے یہ معاہدے اور یادداشتیں رواں برس نومبر میں وزیر اعظم پاکستان کے آذربائیجان کے دورے سے منسلک ہیں۔ان معاہدوں کی تکمیل میں ایس آئی ایف سی نے سہولت کاری اور مشترکہ پلیٹ فارم فراہم کیا۔ یہ معاہدے اور یادداشتیں آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کے دورہ پاکستان کے دوران طے کئے جائیں گے۔اس کے علاوہ دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تجارت میں پٹرولیم اور توانائی کے شعبوں میں بھی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی پائی جاتی ہے۔ پاکستان کی معاشی ترقی کی راہ میں یہ معاہدے اہم سنگ میل ثابت ہوں گے۔ ان معاہدوں سے دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور بھائی چارے کو مزید فروغ ملے گا۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...