این اے 127، عطا تارڑ کی کامیابی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

21 جولائی ، 2024

لاہور (صباح نیوز)لاہور کے حلقہ این اے 127 سے وفاقی وزیر عطا تارڑ کی کامیابی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔ لاہور ہائیکورٹ الیکشن ٹربیونل کے جسٹس انوار حسین پی ٹی آئی کے ناکام امیدوار ظہیر عباس کھوکھر کی درخواست پر 22 جولائی کو سماعت کرینگے ،الیکشن ٹر یبونل نے وفاقی وزیر عطا تارڑ اور الیکشن کمیشن کو اصل فارم 45 اور47 جمع کروانے کا حکم دے رکھا ہے۔الیکشن ٹریبونل نے عطا تارڑ کو بیان حلفی بھی جمع کرانے کا حکم بھی دے رکھا ہے، عدالت نے الیکشن کمیشن کو بھی متعلقہ دستاویزات بیان حلفی کیساتھ جمع کرانے کا حکم دے رکھا ہے۔ یاد رہے کہ مخالف امیدوار ظہیر عباس کھوکھر نے این اے 127 کے نتائج کو چیلنج کیا۔