آزادی مارچ :اسد قیصرکیخلاف مقدمہ کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی

21 جولائی ، 2024

اسلام آباد (صباح نیوز)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں اسد قیصر کے خلاف آزادی مارچ کے دوران تھانہ آئی نائن میں درج مقدمہ کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی ۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ ملک محمد عمران نے کیس کی سماعت کی، پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کی جانب سے عدالت میں کوئی بھی پیش نہ ہوا ، جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی ۔عدالت نے پولیس کو چالان پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 14 ستمبر تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ اسد قیصر کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر تھانہ آئی نائن میں مئی 2022 میں مقدمہ درج ہوا تھا۔