الیکشن کمیشن : تحریک انصاف انٹرا پارٹی انتخابات کیس سماعت کیلئے مقرر

21 جولائی ، 2024

اسلام آباد (صباح نیوز)الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکشن کیس سماعت کے لئے مقرر کر دیا ۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ سماعت23جولائی کو پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت کرے گا، اس حوالے سے تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور رئوف حسن کو نوٹس جاری کر دیئے گئے، الیکشن کمیشن نے کازلسٹ بھی جاری کر دی۔ الیکشن کمیشن کے پولیٹیکل فنانس ونگ نے انٹرا پارٹی انتخابات پر سوالات اٹھائے ہیں، تحریک انصاف ان سوالات پر الیکشن کمیشن کو مطمئن کرے گی۔