ہیٹی:کشتی میں آتشزدگی 40تارکین وطن ہلاک

21 جولائی ، 2024

پورٹ او پرنس (صباح نیوز) ہیٹی سے ٹرکس اور کایکوس جزائر جانے والی ایک کشتی میں آتشزدگی سے 40 تارکین وطن ہلاک ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن نے کہا کہ حادثے کا شکار ہونے والی کشتی میں 80سے زائد تارکین وطن سوار تھے۔بیان کے مطابق ہیٹی کے کوسٹ گارڈ نے 41 افراد کو بچا لیا جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں جن میں سے 11 کو ہسپتال منتقل کیا گیا ۔