لاہور(خصوصی نمائندہ)صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) محمدنوازشریف نے کہا ہے کہ سڑک پر چلتے شخص کو کہا گیا آو انصاف دیتے ہیں، پوچھتا ہوں ملک کے ساتھ ظلم کرنے کی کیا ضرورت تھی ؟،ہم نے آئی ایم ایف کو واپس بھیج دیا تھا بجلی بلز سب کیلئے مصیبت،ترقی کرتا ملک گڑھے میں گرادیا گیا،فیصلے دینے والے عوام کی پروا کریں،ریلیف کیلئے جو کرنا پڑے کریں ، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ بجلی کا بل کوئی بھی ادا نہیں کرسکتا یہ غریب لوگوں کے لئے ہی نہیں بلکہ ہر ایک کے مصیبت بن چکاہے۔ ہم نے اپنے دور میں لوڈ شیڈنگ ختم کی او ربجلی کا نرخ بھی کنٹرول میں رکھا۔ انہوں نے کہا کہ2017ء تک بجلی کے بل کم اور ڈالر کا نرخ نیچے تھا، 2018ء سے نظر لگی اور غریب پس کر رہ گیا۔ سڑک پر پھرتے شخص کو کہا گیا آؤ ہم تمہیں انصاف دیں گے۔ میں پوچھتا ہوں اس ملک کے ساتھ ظلم کرنے کی ضرورت کیا ہے۔ ہم نے آئی ایم ایف کو واپس بھیج دیا تھا بعدمیں کون لایاتھا؟ سب کو پتہ ہے۔محمد نوازشریف نے کہا کہ ملک کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیاجا رہاہے۔ ترقی کرتا ہوا ملک گڑھے میں گرا دیا،فیصلے دینے والوں کو اب بھی سوچنا ہوگا۔ عوام کی پرواہ کریں، ریلیف کے لئے جو بھی کرنا پڑتا ہے کریں۔ اجلاس میں سینیٹر پرویز رشید، معاون خصوصی برائے وزیراعظم رانا ثناء اللہ خان،سینئر منسٹر مریم اورنگزیب، معاون خصوصی راشد نصر اللہ، ایم این اے بلال اظہر کیانی، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹریز اوردیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے
لاہور پی ٹی آئی نے لاہور میں 21 ستمبر کو جلسے کی اجازت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے اجازت مانگ لی۔ درخواست میں ڈپٹی...
اسلام آباد سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن کے سابق صدر و تحریک انصاف کے سینیٹر حامد خان ایڈوکیٹ نے مجوزہ آئینی...
اسلام آبادوزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے مولانا فضل الرحمان سے ہونے والی ملاقاتوں کو...
لاہور وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم ان لاکھوں لوگوں کے لئے ہے جن کے نام کے ساتھ...
لاہورپنجاب میں پاور شیئرنگ کے معاملے پر مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی کے درمیان تحفظات تاحال دور نہ ہو...
راولپنڈی بانی پی ٹی آئی عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ 2کیس کا ٹرائل ایف آئی اے...
اسلام آبادسپریم کورٹ نے فیصل واوڈا اور مصطفی کمال کی توہین آمیز پریس کانفرنس نشر کرنے کی پاداش میں ٹیلی...
لاہور پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور ہدایتکار الطاف حسین انتقال کر گئے۔اہل خانہ نے ہدایتکار الطاف حسین کے...