اسلام آباد (رپورٹ :،رانا مسعود حسین )چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کی مقدمات کی سماعت اور بنچوں کی تشکیل سے متعلق قائم تین رکنی کمیٹی کے اجلاس میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر نے مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے سے متعلق مقدمہ کے فیصلے کے خلاف مسلم لیگ ن کی جانب سے دائر نظرثانی کی درخواست کی سماعت مرکزی کیس کی سماعت کرنیوالے 13ججوں کی دستیابی کی صورت میں موسم گرماکی تعطیلات کے بعد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنے اختلافی نوٹ میں قراردیاہے کہ فریقین مقدمہ کو فیصلے کے خلاف نظرثانی کا حق آئین نے دیا ہے،اس لئے ججوں کے آرام اور آسانی کو نہیں بلکہ آئین کو ترجیح دینی چاہیے، اگر فوری طور پر نظرثانی کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر نہ کی گئیں تو یہ درخواست گزاروں کے ساتھ نا انصافی کے مترادف ہو گا ،نظر ثانی کی درخواستوں کی سماعت کے لئے ضروری ہوتو موسم گرما کی تعطیلات بھی منسوخ ہوجانی چاہئیں،سپریم کورٹ کی جانب سے ہفتہ کے روز سپریم کورٹ (پریکٹس اینڈ پروسیجز) ایکٹ 2023کے تحت قائم تین رکنی کمیٹی کے 18جولائی 2024کو منعقدہ 17ویں اجلاس کے منٹس جاری کر د یئےہیں ، ججز کمیٹی کی سیکرٹری نے بتایاکہ تین رکنی کمیٹی نے نظرثانی کی اپیل پر غور و خوض کے بعد جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر نے قراردیاکہ نظرثانی کی درخواستوں کی سماعت صرف وہی 13 جج کرسکتے ہیں جنہوں نے مرکزی کیس کی سماعت کی ہے ، جوکہ اس وقت موسم گرما کی تعطیلات پر ہیں، ان میں سے کچھ بیرون ملک بھی گئے ہوئے ہیں جبکہ تاحال مقدمہ کا تفصیلی فیصلہ بھی جاری نہیں ہواہے ، بروئے ضابطہ نظر ثانی کی درخواستیں مقدمہ کا تفصیلی فیصلہ آنے بعدہی مقرر کی جا سکتی ہیں ،اس لئے نظرثانی کی درخواست سمیت 9 نظرثانی درخواستوں کی سماعت کو موسم گرماکی تعطیلات کے بعد مقرر کیا جائیگا ،دوسری جانب کمیٹی کے سربراہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے موقف اختیار کیا کہ نظر ثانی کی درخواستوں کی سماعت کے لئے ضروری ہوتو چھٹیاں بھی منسوخ ہوجانی چاہئیں،جس کے جواب میں جسٹس منصور علی شاہ نے موقف اختیار کیا کہ جب تک فل کورٹ چھٹیوں کے حوالے سے قواعد وضوابط میں ترمیم نہیں کرتی اس وقت تک یہ کمیٹی چھٹیاں منسوخ کرنے کا اختیار نہیں رکھتی ہے ،بعد ازاں کمیٹی کے دونوں فاضل اراکین نے نظر ثانی کی درخواستوں کی سماعت موسم گرماکی تعطیلات کے بعد کرنے کا فیصلہ جاری کیا،اسی اجلاس میں ہی کورٹ کے 29جولائی سے 6اگست تک(موسم گرما کی تعطیلات کے دوران ) کے کورٹ روسٹر کی منظوری بھی دی گئی ۔
لاہور وفاقی حکومت نے چیئرمین نادرا کی تعیناتی کالعدم قرار دینے بارے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ کا...
اسلام آباد ایوان بالا میں آرٹیفیشیل انٹیلی جنس ریگولیشن بل پیش کردیاگیا ،بل صفحسینیٹر افنان اللہ خان نے...
اسلام آ باد وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے، باضابطہ نوٹیفکیشن جاری ،سنیئر جوائنٹ سیکریٹری وزارتِ...
کراچی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی بڑھکوں سے بانی پی ٹی آئی...
اسلام آباد گزشتہ ماہ اگست کے وسط میں پی ٹی آئی کے بعض رہنماؤں کے صوتی رابطے بھارتی صحافی رائن کرم کے ساتھ...
اسلام آباد اسلام آباد بار کونسل ، اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اور اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے...