راولپنڈی(ایجنسیاں)اسلام آباد کی خصوصی احتساب عدالت میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی ،سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان،سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال اور پرویز خٹک کے بیانات پر جرح مکمل کرلی گئی ،دوگواہان پر جرح آئندہ ہو گی ، دوران سماعت عدالت میں بانی پی ٹی آئی کی جانب سے انگریزی اخبار فراہم کرانے کے لیے درخواست کی گئی ،عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے مزید دو گواہان کے بیانات ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کرتے ہوے سماعت 22جولائی تک ملتوی کردی۔ گزشتہ روز اسلام آباد کی خصوصی احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے تحریک انصاف کے سابق چیئرمین اور ان کی اہلیہ بشری بیگم کے خلاف 190ملین پاؤنڈ کے مالیاتی سکینڈل پر مبنی القادر ٹرسٹ کرپشن ریفرنس کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں کی۔بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا۔سماعت کے دوران نیب کی جانب سے امجد پرویز سردار مظفر عباسی لیگل ٹیم کمرہ عدالت میں موجودتھی،جبکہ ملزمان کی جانب سے چوہدری ظہیر عباس ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔بشری بی بی کے وکیل عثمان ریاض گل عدالت میں پیش نہ ہو سکے۔اڈیالہ جیل میں 190ملین پا ؤ نڈ کرپشن ریفرنس کی سماعت کے دوران سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان پر ملزمان کے وکلا کی جانب سے جرح کی گئی۔ جبکہ سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال اور پرویز خٹک کے بیانات پر بانی چیئرمین کے وکلا کی جانب سے جرح مکمل کی گئی۔سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال اور پرویز خٹک پر بشری بی بی کے وکلا آئندہ سماعت پر جرح مکمل کریں گے ۔احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے مزید دو گواہان کے بیانات ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کرتے ہو کرپشن ریفرنس کی سماعت 22جولائی تک ملتوی کر دی ہے۔
لاہور پی ٹی آئی نے لاہور میں 21 ستمبر کو جلسے کی اجازت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے اجازت مانگ لی۔ درخواست میں ڈپٹی...
اسلام آباد سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن کے سابق صدر و تحریک انصاف کے سینیٹر حامد خان ایڈوکیٹ نے مجوزہ آئینی...
اسلام آبادوزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے مولانا فضل الرحمان سے ہونے والی ملاقاتوں کو...
لاہور وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ آئینی ترمیم ان لاکھوں لوگوں کے لئے ہے جن کے نام کے ساتھ...
لاہورپنجاب میں پاور شیئرنگ کے معاملے پر مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی کے درمیان تحفظات تاحال دور نہ ہو...
راولپنڈی بانی پی ٹی آئی عمران خان اور انکی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ 2کیس کا ٹرائل ایف آئی اے...
اسلام آبادسپریم کورٹ نے فیصل واوڈا اور مصطفی کمال کی توہین آمیز پریس کانفرنس نشر کرنے کی پاداش میں ٹیلی...
لاہور پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور ہدایتکار الطاف حسین انتقال کر گئے۔اہل خانہ نے ہدایتکار الطاف حسین کے...