پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل سہ پہر 3 بجے طلب

21 جولائی ، 2024

لاہور(اپنے نامہ نگار سے، نمائندہ خصوصی) سپیکر ملک محمد احمد خان نے پنجاب اسمبلی کا 12 واں اجلاس طلب کر لیا۔اجلاس 22 جولائی، بروز پیر سہ پہر 3 بجے ہو گا۔اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔سپیکر ملک محمد احمد خان نے اجلاس اپوزیشن کی ریکوزیشن پر طلب کیا۔ اپوزیشن نے اجلاس بلانے کے لئے چھ نکاتی ایجنڈا پر مشتمل ریکوزیشن میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، بجلی کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ، اپوزیشن ارکان اسمبلی کا جبری اغوا اور امن و امان کی صور تحال ایوان میں زیر بحث لانا مقصود ہے۔اجلاس کی صدارت سپیکر ملک محمد احمد خان کریں گے۔