ملک میں ڈیٹا صارفین کو واٹس ایپ پر وائس نوٹ، تصاویر، دستاویز بھیجنے میں خلل کا سامنا

21 جولائی ، 2024

اسلام آباد (آئی این پی )ملک بھر میں موبائل فون ڈیٹا استعمال کرنے والے صارفین کو واٹس ایپ پر وائس نوٹ، تصاویر اور ڈاکیومنٹ بھیجنے میں خلل کا سامنا ہے۔ملک میں تھری، فور جی استعمال کرنے والے کروڑوں صارفین کو واٹس ایپ کے استعمال میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔گزشتہ روز سے ملک بھر میں صارفین کو واٹس ایپ کے استعمال میں مشکلات درپیش ہیں۔ دوسری جانب پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)کے مطابق ہمیں صارفین کی جانب سے کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی، میڈیا کے نوٹس میں لانے پرمعاملہ چیک کر رہے ہیں۔