لاہور (نیوزرپورٹر) وزیراعظم محمد شہباز شریف کاکہنا ہے کہ حکومت باصلاحیت خواتین کو یکساں ترقی کے مواقع فراہم کرنے کیلئے پر عزم ہے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف سے عالمی شہرت یافتہ پاکستانی کوہ پیماء نائلہ کیانی کی ملاقات ہوئی ہے، جس میں وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے نائلہ کیانی کو حال ہی میں دنیا کی پانچویں بڑی چوٹی، مکالو سر کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ملاقات میں وزیراعظم نے نائلہ کیانی کے بطور اعزازی سفیر برائے تعلیم ، پاکستان میں تعلیم، کوہ پیمائی کے شعبے کی ترقی اور اس حوالے سے پیشہ ورانہ تربیت کی ترویج کیلئے کام کو بھی سراہا۔اس موقع پر وزیرِ اعظم کاکہنا تھا کہ پاکستان میں خواتین ہر شعبے میں گراں قدر خدمات سر انجام دے رہی ہیں، نائلہ کیانی کا بطور پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیماء، 8 ہزار میٹر سے بلند 11 چوٹیاں سر کرنا پاکستان کیلئے اعزاز کی بات ہے، حکومت ملک میں باصلاحیت خواتین کو یکساں ترقی کے مواقع فراہم کرنے کیلئے پر عزم ہے ۔وزیراعظم شہبازشریف نے مزید کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی، تعلیم، پیشہ ورانہ تربیت، کھیل اور دیگر شعبوں میں خواتین کو سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔نائلہ کیانی نے وزیرِ اعظم کا ملک میں خواتین کی ترقی پر خصوصی توجہ دینے پر شکریہ ادا کیا اور وزیرِ اعظم کو پاکستان میں کوہ پیمائی کے شعبے میں خصوصی تربیت اور ہنر و پیشہ ورانہ تعلیم کے حوالے سے تجاویز پیش کیں۔وزیرِ اعظم نے متعلقہ حکام کو ان تجاویز پر عملدرآمد کیلئے ایک جامع لائحہ عمل بنا کر پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔
اسلام آباد ترجمان جمعیت علما اسلام خیبر پختونخوا مولانا عبدالجلیل جان نے واضح کیا ہے کہ سینیٹ الیکشن سے...
اسلام آباد اعلیٰ عدلیہ کے بعض ججوں کے خلاف دائر شکایات کا جائزہ لینے کیلئے سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس آج...
اسلام آبادوفاقی حکومت نے فرنٹیئر کانسٹیبلری خیبرپختونخوا کی تنظیم نوکی تیاری مکمل کر لی اور اس کا دائرکار...
کراچی جیوکے پروگرام ”نیا پاکستان ‘‘ میں میزبان وجیہ ثانی سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سینئر رہنما...
کراچی بھارت کی دفاعی صنعت کو بڑا دھچکا، برازیل نے آکاش میزائل سسٹم کی خریداری کے لیے بھارت کے ساتھ مذاکرات...
اسلام آ باد وفاقی و صوبائی سرکاری افسران کی گریڈ 19 سے 20 میں ترقی کیلئے لازمی سینئر مینجمنٹ کورس کیلئے نامزد...
اسلام آبادخیبرپختوا میں سینیٹ انتخابات سے قبل جو 21 جولائی کو ہونگے ،اسلام آباد میں ہونیوالے رابطوں اور...
اسلام آ باد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 19 کے 165 افسران پر مشتمل عبوری سینیارٹی لسٹ...