اسلام آ باد (رانا غلام قادر )پی ڈبلیو ڈی کی تحلیل کے بعد پا کستان انفرا سٹرکچر ڈویلپمنٹ اینڈایسٹ مینجمنٹ اتھارٹی کے نام سے نیا ادارہ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ایکٹ کے ذ ریعے قائم اتھارٹی وفاقی محکموں کے دفاتر کی تعمیر ،پی ایس ڈی پی ترقیاتی منصوبوں کی تعمیر و تکمیل کی ذمہ دار ہوگی ، سپریم کورٹ، الیکشن کمیشن ، وزیر اعظم آفس مینٹی نن سی ڈی اے کو ٹرانسفر، پی ڈبلیو ڈی ٹیکنکل افسروں کو گولڈن ہینڈ شیک آفر کیا جا ئیگا ۔یہ اتھارٹی ایک ایکٹ کے ذ ریعے بنا ئی جا ئے گی۔ یہ فیصلہ وفاقی وزیر ہا ئوسنگ و تعمیرات کی زیرصدارت خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ کمیٹی کی سفارشات حتمی منظوری کیلئے وزیر اعظم کو پیش کی جا ئیں گی۔ اجلاس میں سیکرٹری کابینہ ڈویژن ۔ سیکر ٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن۔سیکر ٹری ہائوسنگ و تعمیرات ۔ سیکر ٹری قانون و انصاف اور سیکر ٹری فنا نس ڈویژن نے شرکت کی ۔ ذ رائع کے مطا بق یہ اتھا رٹی وفاقی محکموں کے دفاتر کی تعمیر اور پی ایس ڈی پی کے ترقیاتی منصوبوں کی تعمیر و تکمیل کی ذمہ دار ہوگی۔ اتھارٹی کا ایسٹ(ASSET) ونگ پی ڈبلیو ڈی اور وفاقی جائیدادوں کا ریکارڈ مرتب کرے گا اور اس کی نگرانی کا ذمہ دار ہو گا۔ سفارشار ت کے مطابق اسلام آ باد میں پی ڈبلیو ڈی کی انکوائریز بمعہ سٹاف سی ڈی اے کو ٹرانسفر کردی جا ئیںگی کیونکہ سی ڈی اے پہلے ہی انکوائریز کے ذ ریعے سر کاری مکانوں کی مینٹی ننس کر رہا ہے۔ دیگر شہروں میں بھی انکوائریز کو متعلقہ محکموں کو ٹرانسفر کردیا جا ئے گا۔ سپریم کورٹ آف پا کستان ۔ الیکشن کمیشن آف پا کستان اور وزیر اعظم آفس کی مینٹی ننس کا کام جو اس وقت پی ڈبلیو ڈی کے پاس ہے اسے بھی سی ڈی اے کو ٹرانسفر کردیا جا ئے گا کیونکہ وفاقی سیکر ٹیریٹ کی مینٹی ننس پہلے ہی سی ڈی اے کے پاس ہے۔ پی ڈبلیو ڈی کے گزیٹڈ ٹیکنکل افسروں کو گولڈن ہینڈ شیک آفر کیا جا ئے گا۔ نان ٹیکنکل سٹاف اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے سر پلس پول کو بھیج د یا جا ئے گا۔ پی ڈبلیو ڈی کے جاری منصو بوں کے بارے میں تین آپشنز تجویز کئے گئے ہیں جن میںسے حتمی فیصلہ وزیر اعظم کریںگے۔ ایک تجویز یہ ہے کہ جاری ترقیاتی اسکیمیں پی ڈبلیو ڈی مکمل کرے ۔ دوسری تجویز یہ ہے کہ انہیں متعلقہ وزارتوں کو دیدیا جا ئے ۔تیسری تجویز یہ ہے کہ نئی اتھارٹی انہیں مکمل کرائے ۔کمیٹی کی سفارشات اگلے ہفتے وزیر اعظم آفس کو بھیج دی جا ئیں گی۔
لاہور وفاقی حکومت نے چیئرمین نادرا کی تعیناتی کالعدم قرار دینے بارے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ کا...
اسلام آباد ایوان بالا میں آرٹیفیشیل انٹیلی جنس ریگولیشن بل پیش کردیاگیا ،بل صفحسینیٹر افنان اللہ خان نے...
اسلام آ باد وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے، باضابطہ نوٹیفکیشن جاری ،سنیئر جوائنٹ سیکریٹری وزارتِ...
کراچی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی بڑھکوں سے بانی پی ٹی آئی...
اسلام آباد گزشتہ ماہ اگست کے وسط میں پی ٹی آئی کے بعض رہنماؤں کے صوتی رابطے بھارتی صحافی رائن کرم کے ساتھ...
اسلام آباد اسلام آباد بار کونسل ، اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اور اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے...
اسلام آباد اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے عدالتی تعطیلات کے بعد مقدمات کی سماعت کا...
کراچی جیوکے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئے مشیر اطلاعات کے پی ، بیرسٹر سیف نے...