لاہور(آصف محمود بٹ ) پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ نے پنجاب بھر میں گزشتہ ایک سال کے دوران ایرانی تیل سمیت 18ارب73کروڑ سے زائد کا سمگل شدہ سامان ضبط کیا جبکہ 2022-23ضبط ہونے والے سامان کی مالیت 10ارب26کروڑ87لاکھ تھی۔2022-23 میں 10ارب26کروڑ87لاکھ کا سامان پکڑا گیا،2 ہزار393کیسز رجسٹرڈ ہوئے ،چیف کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ رباب سکندر سلطان کی ’’جنگ‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ آپریشنز کو خود مانیٹر کرتی ہیں،’’جنگ‘‘ کو ملنے والی دستاویز کے مطابق سال 2023-24کے دوران علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ لاہور سمیت کسٹمز انفورسمنٹ کلکٹریٹس لاہور ، سرگودھا اور ملتان میں ایرانی تیل ، موبائل فونز ، کپڑا ، ایرانی تیل، خشک دودھ ، چھالیہ ، سگریٹ اور سکریپ کی سمگلنگ کے خلاف 5ہزار83مقدمات درج کرکے 18ارب73سے زائد کا سمگل شدہ سامان ضبط کیا جبکہ 2022-23میں سمگلنگ میں ملوث افراد کے خلافرواں سال کی نسبت آدھے سے بھی کم2 ہزار393کیسز رجسٹرڈ ہوئے ۔ رواں سال سمگلنگ کے خلاف سب سے زیادہ کیسز کسٹمز انفورسمنٹ کلکٹریٹ علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ میں 3ہزار144، ملتان میں 923، سرگودھا میں 611اور لاہور میں 405درج ہوئے۔ دستاویز کے مطابق رواں سال کسٹمز انفورسمنٹ نے پنجاب میں 65کروڑ 40لاکھ کا سمگل شدہ ایرانی تیل پکڑ کر ضبط کیا۔ اس عرصہ میں مختلف کلکٹریٹس نے سمگل کئے جانے والے 1ارب روپے سے زائد مالیت کے نئے ماڈلز کے موبائل فونز بھی ضبط کئے۔ کسٹمز انفورسمنٹ نے ملتان سمگل کی جانیوالی گندم اور چینی بھی برآمد کی جس کی مالیت 11کروڑ 20لاکھ ہے۔ کسٹمز حکام نے رواں سال منشیات کے 17کیسز رجسٹر کرکے 3کروڑ 80لاکھ کی منشیات برآمد کی جبکہ پچھلے 4سالوں کے دوران کسٹمز کلکٹریٹس نے صوبے بھر میں صرف4کیسز درج کئے تھے۔ اس حوالے سے ’’جنگ‘‘ کے رابطہ کرنے پر چیف کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ پنجاب رباب سکندر سلطان نے بتایا کہ سمگلنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سمگلنگ کے خلاف آپریشنز کو خود مانیٹر کرتی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ افسران پر واضع کر دیا ہے کہ اس حوالے سے کسی صورت کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔ چیف کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ نے کہا کہ حکومتی ہدایات اور وضع کردہ پالیسی پر عمل پیرا نہ ہونے اور کسی قسم کی کرپشن میں ملوث اہل کاروں کے خلاف سخت ایکشن لیا گیا ہے۔
لاہور وفاقی حکومت نے چیئرمین نادرا کی تعیناتی کالعدم قرار دینے بارے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ کا...
اسلام آباد ایوان بالا میں آرٹیفیشیل انٹیلی جنس ریگولیشن بل پیش کردیاگیا ،بل صفحسینیٹر افنان اللہ خان نے...
اسلام آ باد وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے، باضابطہ نوٹیفکیشن جاری ،سنیئر جوائنٹ سیکریٹری وزارتِ...
کراچی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی بڑھکوں سے بانی پی ٹی آئی...
اسلام آباد گزشتہ ماہ اگست کے وسط میں پی ٹی آئی کے بعض رہنماؤں کے صوتی رابطے بھارتی صحافی رائن کرم کے ساتھ...
اسلام آباد اسلام آباد بار کونسل ، اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اور اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے...