ہفتہ وار تعطیل کے باوجود وفاقی بیورو کریسی میں تبدیلیاں

21 جولائی ، 2024

اسلام اآ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی بیوروکریسی میں ہفتہ کے روز ہفتہ وار تعطیل کے باوجود اعلٰی سطح پر تقرر و تبادلے کئے گئے ہیں۔ و فاقی سیکریٹری نجکاری ڈویژن جواد پال کا تبادلہ کر کے اُنہیں سیکریٹری کامرس ڈویژن تعینات کیا گیا ہے جبکہ جواد پال کو سیکریٹری نجکاری ڈویژن کا اضافی چارج بھی تفویض کیا گیا ہے۔ و فاقی سیکریٹری ہوابازی ڈویژن کیپٹن ریٹائرڈ سیف انجم کا تبادلہ کر کے اُنہیں سیکریٹری صنعت و پیداوار ڈویژن اور سپیشل سیکریٹری پٹرولیم ڈویژن بشرٰی امان کا تبادلہ کر کے اُنہیں سیکریٹری نیشنل سیکیورٹی ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔ سیکر ٹری نیشنل سیکورٹی ڈویژن ۔ سیکرٹڑی تجارت اور سیکرٹری صنعت و پیداوارکے عہدے خالی پڑے تھے۔ گریڈ 22 کے مذکورہ سیکریٹریز کا تعلق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس سے ہے۔ دریں اثناء سندھ حکومت میں تعینات پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کےگریڈ 21 کے افسر شکیل احمد منگنیجو کا تبادلہ کر کے اُنہیں سپیشل سیکریٹری کامرس ڈویژن تعینات کیا گیا ہے جبکہ سیکریٹریٹ گروپ گریڈ 21 کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرر کے منتظر ظفر افسر عباس ایڈیشنل سیکریٹری پیٹرولیم ڈویژن تعینات کئے گئے ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفیکشن جاری کردیے ہیں