پیپلزپارٹی کا اعلیٰ سطح مشاورتی اجلاس بلانے کا فیصلہ

21 جولائی ، 2024

اسلام آباد (ایجنسیاں)پیپلز پارٹی نے چند روز میں اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں (ن )لیگ کی جانب سے پی ٹی آئی پر پابندی سے متعلق رائے لی جائے گی۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بیرون ملک سے ویڈیو لنک پر اجلاس کی صدارت کریں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کے متعدد رہنما پی ٹی آئی پر پابندی کے حق میں نہیں ہیں ۔