کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ’’نیا پاکستان شہزاد اقبال کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن نے کہا ہے کہ ہمارا ہدف ملک میں آئین اور قانون کی بالادستی ہے،پانچ مہینے ہوچکے ہیں ابھی تک فارم 45 سے متعلق مسائل سنے بھی نہیں گئے ہیں جب کہ چھ مہینے کا ٹائم ہے،میزبان شہزاد اقبال نےاپنے تجزیئے میں کہا کہ بنگلہ دیش کے وزیراعظم نے اپوزیشن کو دیوار سے لگا کر رواں سال مسلسل چوتھی بار الیکشن جیت لیا ہے لیکن ڈھاکہ سمیت ملک بھر میں حالات ان کے آمرانہ طرزِ حکومت کے کنٹرول سے باہر ہو رہے ہیں۔ ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن نے کہا کہ عدلیہ نے آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ کیا ہے جو بہت پہلے ہوجانا چاہیے تھا۔ تحریک انصاف اپنے حقوق کے لیے عدالت گئی ہے چونکہ ریاست پر جو زمینی ناخدا براجمان ہیں انہوں نے ہمارے اوپر تمام راستے بند کر دیئے ہیں۔سیاسی جدوجہد عنقریب شروع ہوجائے گی۔ریاست کو ہمیشہ صحیح اور غلط میں فرق کرنا پڑتا ہے۔ نو مئی سے متعلق ہمیشہ یہی تقاضہ رہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن بنا کر تحقیقات کرائی جائیں لیکن ایسا نہیں کروایا جارہا اصل محرکات کو چھپانے کے لیے کمیشن نہیں بنایا جارہاہے۔ حکومت تحریک انصاف کو ختم کرنا چاہتی تھی لیکن اس کے برعکس تحریک انصاف مزید مضبوط ہوئی ہے۔حکومت میں شامل تین سیاسی جماعتوں سے بات کے بغیر بھی مسائل حل ہوسکتے ہیں۔ الیکشن میں پی ٹی آئی کو اکثریت ملی جسے چرا لیا گیا۔ پاکستان کی جوڈیشری نے اکثریتی فیصلے کیا اور آئین کے مطابق اس کو ماننا پڑے گاآئین کہتا ہے اس فیصلے کے نفاذ کے لیے اگر فورس کی ضرورت پڑے تو وہ دی جائے گی ۔اگر یہ نہیں ہوتا تو ہمیں اس فیصلے میں حق دیا گیا ہے کہ چیمبر اپیل کریں اور وہ اسی دن سنی جائے گی اور اس کا فیصلہ دیا جائے گا۔ اگر جمہوریت چلانی ہے تو آئین پر عمل کرنا ہوگا۔ چیف الیکشن کمیشن اور چاروں کمشنرز کے خلاف ہم نے آج سپریم جوڈیشل میں شکایت کردی ہے۔عمران خان نے دو ٹوک کہا ہے ترنول کا جلسے کی کورٹ کے ذریعے اجازت نامہ ہمیں ملا ہوا ہے تو اس سے متعلق کوئی تاریخ طے کرنے کا عمران خان نے کہا ہے کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ چہلم کے بعد کیا جائے اٹھائیس کی تاریخ ہم نے دے رکھی ہے ابھی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ عمران خان نے کہا ہے آپ تمام ترفارمالیٹی پوری کریں اور اپلائی کریں اگر اجازت ملتی ہے تو اچھا ہے اور اگر اجازت نہیں ملتی پھر بھی احتجاج کرنا ہے یہ فیصلہ ہوچکا ہے۔جے یو آئی، جماعت اسلامی اور تحریک لبیک نے بغیر اجازت جلسےکئے ہیں اجازت کی شرط صرف ہمارے ساتھ کیوں ہے۔ہمارے پچھلے ایک ماہ میں دس لوگوں کو پکڑا گیا ہے جس میں سے پانچ لوگ میری ٹیم کے ہیں ان لوگوں کی گرفتاری کہیں ڈکلیئر نہیں کی گئی ہے۔ہم نے پٹیشن ڈالی ہوئی ہیں ۔ کچھ صحافیوں کا کہنا ہے کہ رؤف حسن نے جن لوگوں کا نام دیا تھا انہیں اٹھایا جارہا ہے اس سوال کے جواب میں ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن نے کہا کہ یہ بات بالکل جھوٹ ہے۔میں نے ایف آئی اے میں کسی کا نام نہیں دیا ہے اور نہ کسی اور جگہ دیا ہے ۔بغیر کسی ثبوت کے کوئی کچھ لکھتا ہے تو میں نہیں سمجھتا وہ تحریک انصاف کا ہمدرد ہے یا سپورٹر ہے۔بشریٰ بی بی بہت اہم ہیں انہوں نے جو کہا ہے وہ پارٹی میں ڈسکس ہوگا۔وہ بنیادی طور پر یہی بات کر رہی تھیں کہ عمران خان کے ساتھ بہت زیادتیاں ہو رہی ہیں۔ اٹک میں عمران خان کے بال میں کیڑے تک پڑ گئے تھے۔ ان کے پاس چٹائی تک مہیا نہیں کی گئی ۔بیٹوں کے ساتھ ان کی ہفتہ میں ایک مرتبہ گفتگو ہونی چاہیے جس کی اجازت ہے لیکن وہ بھی نہیں کروائی جارہی ہے۔میزبان شہزاد اقبال نےاپنے تجزیئے میں کہا کہ بنگلہ دیش کے وزیراعظم نے اپوزیشن کو دیوار سے لگا کر رواں سال مسلسل چوتھی بار الیکشن جیت لیا ہے لیکن ڈھاکہ سمیت ملک بھر میں حالات ان کے آمرانہ طرزِ حکومت کے کنٹرول سے باہر ہو رہے ہیں۔اس بار ان کا سامنا طلبہ سے ہے جو ملک میں نافذ کوٹہ سسٹم کے خلاف نکل آئے ہیں۔ طلبہ نے جو پرامن سلسلہ شروع کیا تھا وہ ریاستی کریک ڈاؤن کے نتیجے میں خونی رنگ اختیار کر چکی ہے اب تک ایک سو دس افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جس کے باعث حسینہ واجد نے کرفیو نافذ کر دیا ہے اور فوج کو امن و امان کے خلاف ورزی کرنے والوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کا حکم دے دیا ہے۔ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس بند کر دی گئی ہے ۔
لاہور وفاقی حکومت نے چیئرمین نادرا کی تعیناتی کالعدم قرار دینے بارے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ کا...
اسلام آباد ایوان بالا میں آرٹیفیشیل انٹیلی جنس ریگولیشن بل پیش کردیاگیا ،بل صفحسینیٹر افنان اللہ خان نے...
اسلام آ باد وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے، باضابطہ نوٹیفکیشن جاری ،سنیئر جوائنٹ سیکریٹری وزارتِ...
کراچی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی بڑھکوں سے بانی پی ٹی آئی...
اسلام آباد گزشتہ ماہ اگست کے وسط میں پی ٹی آئی کے بعض رہنماؤں کے صوتی رابطے بھارتی صحافی رائن کرم کے ساتھ...
اسلام آباد اسلام آباد بار کونسل ، اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اور اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے...
اسلام آباد اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے عدالتی تعطیلات کے بعد مقدمات کی سماعت کا...
کراچی جیوکے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئے مشیر اطلاعات کے پی ، بیرسٹر سیف نے...