مسلم لیگی رہنما ڈاکٹر آصف کرمانی کا ن لیگ سے باقاعدہ علیحدگی کا اعلان

21 جولائی ، 2024

لاہور(پ ر)معروف مسلم لیگی رہنما ڈاکٹر آصف کرمانی نے مسلم لیگ ن سے باقاعدہ علیحدگی کا اعلان کر دیا - ان کا کہنا تھا کہ کافی عرصہ سے خود کو مسلم لیگ ن کے سیاسی معاملات سے علیحدہ کر چکا تھا - عوام مہنگائی اور بجلی کے بلوں سے مر رہی ہے - خوشامدی ٹولہ سب اچھا کی گردان کر رہا ہے - نواز شریف صاحب : سب اچھا نہیں ہے ! تفصیل بیان جلد جاری کروں گا -