9مئی پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا،حکومت ڈرامے کر رہی ہے،فیصل واوڈا

21 جولائی ، 2024

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام جرگہ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر سیاستداں سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ معاشی یا ملک سے متعلق دہشت گردی ہو یہ اس کا مقابلہ کریں گے، ارشد شریف کا کیس کھلے گا، ایک سازش کے تحت ہوا ہے اس کو دوستی میں لے جا کر مارا گیا ہے۔ میرے پاس چھوٹے موٹے شواہد موجود ہیں،کینیامیں ایک حد تک بہت اچھا انصاف ملا لیکن جڑ تک ابھی تک نہیں پہنچے،میں نے اپنی لڑائی ختم کی میری لڑائی عدالت سے نہیں تھی نہ میں نے توہین کی تھی ، نو مئی پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا،حکومت جو ڈرامے کر رہی ہے کبھی بین کر رہی ہے کبھی نہیں کر رہی اندرخانے ہاں ہے باہر ڈرامے کر رہی ہے حکومت گر جائے گی اگر اپنےموقف پر نہیں کھڑی ہوئی۔ ہم سیاست کے طالب علم ہیں کچھ تجربات بھی ہوئے ہیں اور سیاست میں ضروری ہے کہ صبر، خبر اور نظر تینوں پر فوکس کیا جائے۔ سلیم صافی کے سوال عام تاثر یہ ہے کہ آپ کو اسٹبلشمنٹ کے ذریعے سے خبر ملتی ہے؟ فیصل واوڈانے کہاکہ آپ کبھی کسی اور ملک کے ایجنٹ بن جاتے ہیں کبھی کسی کے ترجمان بن جاتے ہیں کبھی کسی کے دوست ہوجاتے ہیں کبھی دشمن ہوجاتے ہیں ان لیبلز پر مجھے پہلے بھی پریشانی نہیں تھی اب بھی نہیں ہے۔ لوگ ٹرولنگ کرتے ہیں گالیاں دیتے ہیں وہ میری خوراک ہے۔ اگر میری تعریف شروع ہوجائے گی تو میں یہی سمجھوں گا کہ میں کام غلط کرنا شروع ہوگیا ہوں ، میں عمران خان سے بہت کلوز رہا ہوں۔ اس تین سال کے عمران خان میں ا ور اس سے پہلے کے بارہ سال میں جو عمران خان تھے وہ مختلف ہیں۔ہماری حکومت میں مسائل تھے ہم پرفارم نہیں کر پارہے تھے ہمیں جہیز میں جو لوگ ملے تھے وہ آدمی کو سر پر بیٹھا لیتے ہیں میں عمران خان کو یہی کہتا تھا یہ لوگ مروادیں گے۔ ارشد شریف کا قتل سازش ہے۔ ہم موجودہ چیف کو روک رہے تھے کہ وہ چیف نہ بنیں اور اپنے پسندیدہ کو چیف بنانا چاہتے تھے ۔ میں ان کو سمجھاتا تھا چیزوں کو آٹو پر رہنے دیں مخلص ایماندار کو آنے دیں جو بھی ہو وہ ہماری جمہوری پالیسی کو ٹو کرے گی لیکن وہ نہیں مانے ۔ میں نے عمران خان کو سمجھایا انہوں نے وہ سب مان لیا میں نے پریذیڈنٹ ہاؤس میں میٹنگ بھی ایرینج کروادی جنرل باجوہ کی میٹنگ ہوئی۔ میری باجوہ سے لمبی میٹنگ ہوئی تھی ۔ میں عمران خان سے ہر چیز منوا چکا تھا انہوں نے مجھے کہا صبح بارہ بجے آجاؤ رات میں عمران خان اور میرے درمیان میسجز کا تبادلہ ہوا جو مجھے خاص کی طرف سے بھی ملے انہوں نے کہا تم نے یہ بات کی ہے میں نے کہا ہاں میں نے کی ہے ۔دوسری طرف موجودہ چیف جو ہیں یہ جب ڈی جی آئی ایس آئی تھے ان کی ایمانداری نیک نیتی پر ان کو ریوارڈ میں ہٹا دیا گیا یہ عمران خان کے پاس جو شواہد لے کر گئے تھے۔میں ان کو بھی کہا تھا یہ کام نہ کریں آپ کی فیلڈنگ لگ گئی ہے انہوں نے کہا میں قوم کے ساتھ بے ایمانی نہیں کرسکتا اس پر میں قرآن اٹھا سکتا ہوں ۔ اگلے دن شواہد رکھے گئے جو بلیک اینڈ وائٹ تھے جس میں آڈیو ویڈیو موجود تھیں ایسا انسان تعریف کے قابل تھا آپ نے اس کو ہٹا دیا۔جب آپ اپنے مفاد میں یہ پلان کرلیتے ہیں کہ صدارتی حکومت بنے گی عمران خان اس کو ہیڈ کریں گے۔ میں اس چار کمیٹی کا بھی ممبر تھا جس میں سب کچھ ڈیسائڈ ہوتا تھا ۔ اس چار کے اندر سے تین کی میں سنتا تھا کہ عمران خان کے آنے سے پہلے کی بات ہو رہی تھی خاص سے اور پیغام کیا آیا ہے۔میں سب سمجھ رہا تھا کیا ہونے جارہا ہے۔ ان کو یہ گولی کرائی گئی تھی کہ آپ کو پہلے وزیراعظم بنائیں گے وہ بنائیں گے، دونوں نے مل کر یعنی وزیراعظم کی اجازت سے حکمت عملی بنی اس حکمت عملی کو غلطی میں تبدیل کر لیا گیا۔ ایک پلان یہ تھا کہ عمران خان وزیراعظم بنیں گے چیف اپنی مرضی کا لے آئیں گے جو سب سے زیادہ پیارے ہیں آ ج کے دن بھی وہ چیف بنیں گے۔ اس کے بعد صدارتی نظام کی طرف جائیں گے ۔ یہ ایک پلان کا حصہ تھا میجر گیم یہ تھا کہ باجوہ صاحب سے ایک کام کروایا گیا اسٹریٹیجی کے طو ر پر پاکستان کی بہتری کے لیے اس کو غلطی بنوا کر اس خاص نے عمران خان سے باجوہ کو جیل کروائی جائے گی اور جب جیل ہوتی تو خاص پورے ملک کو ٹیک اوور کر لیتااور بیس سال صدام کی طرح بیٹھتا اس میں بھی کوئی ٹیم چاہیے ہوتی ہے اس میں ہم جیسے لوگ فٹ نہیں ہو رہے تھے کیوں کہ ہم چار کا حصہ تھے تین فٹ تھے ا سکے ساتھ بہت گہری سازش کی گئی پاکستان کے لیے اس میں نہ تو غریب کا بھلا تھا اور یہ تمام حملے سب اسٹریٹیجی کے تحت ہوئے ہیں۔ نو مئی کا واقعہ یہ کہا گیا کہ اس بار ہم لائن کراس کرتے ہیں اور اس جگہ چلے جاتے ہیں جہاں دشمن نہیں جاسکتا تو یہ گھٹنوں پر آجائیں گے لیکن و ہ الٹا ہوگیا۔ چونکہ جنرل عاصم منیر کی قیادت آگئی تھی جو بہت ایماندار آدمی ہیں اور حافط قرآن ہیں۔ ادارے کئی سال سے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں یہ ان کی اسٹریٹیجی ہے وہ اسٹریٹیجی سے چلتے ہیں۔ معاشی دہشت گردی ہو ملک سے متعلق دہشت گردی ہو اس کا مقابلہ یہ کریں گے۔انہیں واضح ہے کہ کون دہشت گرد ہے۔ارشد شریف کا کیس کھلے گا اور وہ ایک سازش کے تحت ہوا ہے اس کو دوستی میں لے جا کر مارا گیا ہے۔ میرے پاس چھوٹے موٹے شواہد موجود ہیں کچھ چیزیں میں بتا سکتا ہوں کہ اس دروازے سے چلے جائیں مل جائیں گی۔کینیامیں ایک حد تک بہت اچھا انصاف ملا لیکن جڑ تک ابھی تک نہیں پہنچے ۔ خیبرپختونخوا سے انہیں بھرپورسپورٹ کے ساتھ بھیجا گیا آج بھی کچھ لوگ ہیں جو روپوش ہیں جن کے پاس ان کا آئی پیڈ ہے وہ کیوں منظر عام پر نہیں آرہے ہیں،میں آزاد سینیٹر ہوں اور فارم 47 کا نہیں ہوں میرے فارم کلیئر ہیں مجھے پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نے بنایا ہے۔ میں اب کسی کے پیچھے ہاتھ باندھ کر نہیں کھڑا ہوسکتا ساتھ کام کرسکتا ہوں کسی کے لیے کام نہیں کرسکتا۔ صدر زرداری نے بہت شفقت دی ۔ صدر لاہور گئے تو مریم نواز ملنے نہیں گئیں آپ ان کی مرہون منت کھڑے ہوئے ہیں۔ میں نے اپنی لڑائی ختم کی میری لڑائی عدالت سے نہیں تھی نہ میں نے توہین کی تھی۔ میں آج بھی اس بات پر قائم ہوں کہ آپ میری پگڑی اچھالیں گے میں آپ کو فٹبال بنا دوں گا۔اسٹبلشمنٹ دہشت گردی کو ایڈریس کر رہی ہے اس میں اندرونی دہشت گردی معاشی دہشت گردی یا سیاسی دہشت گردی ہو اس کا مقابلہ کرے گی اس کو کوئی نہیں روک سکتا اور نو مئی پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔حکومت جو ڈرامے کر رہی ہے کبھی بین کر رہی ہے کبھی نہیں کر رہی اندرخانے ہاں ہے باہر ڈرامے کر رہی ہے حکومت گر جائے گی اگر اپنے اسٹانس پر نہیں کھڑی ہوئی۔