CDAکا کری اینکلیو ہائوسنگ پراجیکٹ؛ ٹرانزکشن ایڈ وائزر ہائر کرنے کا فیصلہ

21 جولائی ، 2024

اسلام آباد( رانا غلام قا در ) سی ڈی اے نے دس ہزار کنال اراضی پر کری اینکلیو کے نام سے نجی شعبہ کی شراکت سے جوائنٹ وینچر ہائوسنگ پراجیکٹ کیلئے ٹرانزکشن ایڈ وائزر ہائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ایڈوئزری خدمات کیلئے12اگست تک در خواستیں طلب، فرم جامع فیزیبلٹی اسٹڈی تیار کرے گی ، 10ہزار سے زائد کنال اراضی پر جوائنٹ وینچر ، رہا ئشی و کمرشل پلاٹس اور اپار ٹمنٹس ڈویلپ کئے جا ئینگے ،۔ یہ فرم یا کنسور شیم آف فرمز ( لیگل اینڈفنا نشل ) سیکورٹیز ایکسچینج کمیشن آف پاکستان ( ایس ای سی پی )اور انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکا ئونٹنس ( ICAP) کے پاس رجسٹرڈ ہوں۔ سی ڈی اے اس فرم سے ایڈوئزری خدمات لےگا ۔ فرم ٹرانزکشن کیلئے ایک جامع فیزیبلٹی اسٹڈی تیار کرے گی۔ اگر ضرورت ہوئی تو ٹرا نزکشن کی پروکیو ر منٹکی تکمیل کیلئے بھی خدمات لی جا ئیںگی۔ان مشاورتی خدمات میںپرا پرٹی کا قانونی جائزہ لینا ۔کمرشل اسیسمنٹ ۔فنا نشل فیزیبلٹی اسیسمنٹبمعہ خطرات ۔جائیداد کی ویلیو کا تجزیہ ۔ٹرانزکشن ڈاکومنٹس کی تیاری بشمول قانونی و تیکنکی مشاورتی اعانت ۔بڈنگ پرا سیس (بولی کا عمل ) کے عمل کو مستعد ۔ شفاف اور مسابقتی بنا نا اور سی ڈی اے کے ریگولیشنز کے مطابق ٹرانزکشن کی تکمیل کو یقینی بنا نا شامل ہے۔ٹرانزکشن ایڈوائزر کی عالمی رینکنگ ضروری ہے ۔یہ وابستگی پچھلے پانچ سال سے ہونا ضروری ہے۔خواہش مند فرموں سے سی ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر پروکیور منٹاینڈ کنٹریکٹس نے متعلقہ دستاویز 12 اگست 2024کی صبح گیارہ بجے تک طلب کر لی ہیں۔فرموں کا پیپرا کے ای پیڈ سے منسلک ہونا ضروری ہے۔ انکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس ڈیپا رٹمنٹس کے پاس رجسٹریشن ضروری ہے۔ سی ڈی اے کے ذرائع نے بتایا کہ یہ پراجیکٹاسلام آ باد کے زون فور میںکری گائوں میں دس ہزار کنال سے زائد اراضی پر بنے گا ۔اس میں رہائشی پلاٹس ۔ رہائشی اپار ٹمنٹس ۔کمر شل ایریا۔ بنے گا۔ زمین سی ڈی اے دے گا جبکہ ڈویلپمنٹکی سر مایہ کاری جوائنٹوینچر کا شراکت دار کرے گا۔ سی ڈی اے نے جوائنٹ وینچر رولز بھی وضع کر دیے ہیں۔ پراجیکٹکیلئے فروری میں در خواستیںمانگی گئی تھیں ۔پراجیکٹ کیلئے ڈی ایچ اے سمیت دس کمپنیوں نے دلچسپی ظاہر کی ہوئی ہے۔