لاہور ہائیکورٹ،چیف جسٹس اور دیگر5 جج 22 جولائی سے پرنسپل سیٹ پر سماعت کرینگے

21 جولائی ، 2024

لاہور(کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات جاری ، چیف جسٹس عالیہ نیلم اور دیگر پانچ جج 22جولائی سے شروع ہونیوالے ہفتے کے دوران پرنسپل سیٹ پر سماعت کریں گے ،جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر ،چوہدری عبدالعزیز ، جسٹس محمد امجد رفیق ،جسٹس محمد وحید خان،جسٹس فاروق حیدر ، جسٹس محمد طارق ندیم ،جسٹس علی ضیاء باجوہ ،جسٹس شجاعت علی خان ، جسٹس علی باقر نجفی ،جسٹس شمس محمود مرزا ، جسٹس سید شہباز علی رضوی ،جسٹس فیصل زمان خان ، جسٹس شہرام سرور چودھری ، جسٹس شاہد کریم ،جسٹس مسعود عابد نقوی ،جسٹس اسجد جاوید گھرال ، جسٹس سلطان تنویر احمد،جسٹس چودھری محمد اقبال ، جسٹس مزمل اختر شبیر ، جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی ، جسٹس جواد حسن 6 ہفتے کی چھٹیوں پر چلے گئے ۔