ریٹائرڈ ججز کی ٹربیونل میں تعیناتی کیخلاف درخواست،اٹارنی جنرل،الیکشن کمیشن کو آئندہ سماعت پر جواب جمع کروانے کا حکم

21 جولائی ، 2024

لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے ریٹائرڈ ججوں کو بطور الیکشن ٹربیونل تعینات کرنے والےالیکشن ترمیمی ایکٹ کے خلاف درخواست پر اٹارنی جنرل اور الیکشن کمیشن کو آئندہ سماعت پر جواب جمع کروانے کا حکم دے دیا۔