منشیات کیخلاف آپریشنز،آرپی اوز اورڈی پی اوز کوخودنگرانی کی ہدایت

21 جولائی ، 2024

لاہور (کر ائم رپو رٹرسے) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ 26 فروری سے جاری خصوصی مہم کے دوران لاہور سمیت پنجاب بھر میں پولیس ٹیموں نے 36711 اینٹی نارکوٹکس ریڈز کیں، منشیات فروشی میں ملوث 17539 ملزمان گرفتار کرتے ہوئے 17047 مقدمات کا اندراج عمل میں لایا گیا۔ ملزمان کے قبضہ سے 10ہزار کلو گرام سے زائد چرس، 53 کلو گرام آئس، 183 کلو گرام ہیروئن، 274 کلو گرام افیون، 16 لاکھ 96 ہزار لٹر شراب بھی برآمد کی گئی، آئی جی نے سپروائزی افسران کو منشیات فروشوں، ڈیلرز، سمگلرز کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مزید تیزی کے احکامات دئیے ہیں ،انہوں نے آر پی اوز، ڈی پی اوز کو انسداد منشیات آپریشنز کی خود نگرانی کی ہدایات جاری کیں۔