سٹور اور فارمیسی میں ڈاکے، 4خاندان بھی لٹ گئے ، متعدد چوریاں

21 جولائی ، 2024

لاہور(کرائم رپورٹرسے) قائد اعظم انڈسٹریل ایریا میں کامران حامدکے سٹور سے ڈاکو وں نے ڈیڑھ لاکھ ،گلشن راوی میں فضل رفیق کے میڈیکل سٹور سے ڈیڑھ لاکھ ، اقبال ٹائون میں وسیم خان اور اسکی فیملی سے ڈیڑھ لاکھ ،سبزہ زار میں میاں علی سے1 لاکھ45ہزار ،مغل پو رہ میں فرحت ربانی اور اسکی فیملی سے 1 لاکھ ،اسلام پو رہ محمود اور اسکی فیملی سے 70ہزار ،اقبال ٹائون میں میاں حسن عزیز اور اسکی فیملی سے 70ہزار ،شمالی چھائونی میں جمشید اختر سے 12ہزار لوٹ لیے۔جبکہ ڈیفنس میں ظفر کھوکھر کے گھر 3لاکھ کی چوری ،مصری شاہ می ں تاثیر احمدخان کے کارخانے سے 6لاکھ کی چوری ہوئی ۔ جبکہ گلبرگ میں میاں شریف کی گاڑی لیاقت آباد میں فیصل،گلبرگ میں فیصل مجید،شادباغ میں رئوف احمد،لوہاری میں محمد آصف،شفیق آباد میں لعل امین،سمن آباد میں غلام نبی کے موٹر سائیکل چوری ہوگئے۔