شاہدرہ ٹائون میں 6310 گرام چرس برآ مد

21 جولائی ، 2024

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹرسے) شاہدرہ ڈولفن سکواڈ نے منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں کر کے 6310 گرام چرس برآ مد کر لی ، بیگم چوک سے 5 کلو چرس برآمد کی گئی ، ڈولفن نے مشکوک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیاگاڑی میں سوار ملزم ڈولفن کے تعاقب کے دوران چرس پھینک کر فرار ہو گیا شاہدرہ ٹاؤن سے بھی منشیات فروش گرفتار کرکے چرس برآمد کر لی ڈولفن ٹیم نے دوران پٹرولنگ مشکوک شخص کو چیک کیا۔چیکنگ پر ملزم کے قبضہ سے 1320 گرام چرس،62 ہزار،2 موبائل برآمد،تھانہ شاہدرہ ٹاؤن کے حوالے کر دیا گیا ۔