ڈی آئی جی آپریشنز کااردل روم 3اہلکار نوکری سےفارغ

21 جولائی ، 2024

لاہور (کر ائم رپو رٹرسے)خود احتسابی، محکمانہ سزاء و جزاء کے عمل کو برقرار رکھنے کیلئے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں اردل روم کا انعقاد کیا گیا۔ انسپکٹر سے کانسٹیبل کے تک کے افسران و جوان اردل روم میں پیش ہوئے ۔ڈی آئی جی آپریشنزمحمدفیصل کامران نے40 افسران و جوانوں کے شوکاز نوٹسز، انکوائری رپورٹس اور اپیلوں کی سماعت کی۔محمد فیصل کامران نے کرپشن کے الزامات ثابت ہونے پر 3اہلکاروں کو نوکر ی سے فارغ کردیا ۔ اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ کرپشن، اختیارات سے تجاوزپر زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملد آمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔اردل روم کامقصد خود احتسابی،محکمانہ سزا وجزا کا عمل برقرار رکھنا ہے۔فرائض منصبی احسن طریقے سے انجام دینے والوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔