رکشہ الٹنے سےایک ہی خاندان کے 8افرادزخمی

21 جولائی ، 2024

فیروزوالہ(نامہ نگار)شیخوپورہ روڈ پر ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد زخمی ہوگئے۔ موٹروے انٹرچینج کے قریب رکشہ الٹ گیا،جس سے رکشہ میں سوار 8 افراد زخمی ہوگئے ، رکشہ میں سوار فیملی جوئیانوالہ موڑ سے بی بی پاک دامن دربار جا رہی تھی ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے معمولی زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد اور شدید زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔