حکمرانوں نے ہرطبقہ کوشدیدمایوس کی ،مسلم لیگ کونسل

21 جولائی ، 2024

لاہور (خصوصی نمائندہ) مسلم لیگ کونسل کے مرکزی صدر و سابق پارلیمنٹیرین چوہدری نعیم حسین چٹھہ چیئر مین چوہدری اکٹر عباس سمیت دیگر نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے ہر طبقہ کو شدید مایوس کیا ہے۔ مہنگائی، بے روزگاری اور لاقانونیت میں بے انتہا اضافہ ہو چکا ہے، کرپٹ مافیاز نے ملک و قوم کو اپنی گرفت میں جکڑ رکھا ہے۔25کروڑ عوام کو کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ ظالمانہ بجلی کے بلوں اور ٹیکسوں کے شکنجے سے نجات کے لئے عوام کو میدا ن میں نکلنا ہوگا۔ موجودہ حکمرانوں نے عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے انہوں نے کہا کہ ملک کے اندر ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والا شخص پریشان ہے۔تنخواہ دار طبقہ 375ارب روپے براہ راست ٹیکس ادا کر رہا ہے جبکہ کو اشرافیہ39سو ارب روپے کے ٹیکس چھو ٹ حاصل ہے۔ پی ڈی ایم ون، ٹو اور کیئر ٹیکرز کی کارکردگی کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ مہنگائی، لوڈشیڈنگ،بے روزگاری اور بھاری ٹیکسوں کے بوجھ تلے دبے پاکستان انسانی ترقی کی عالمی فہرست میں ہیٹی اور زمبابوبے جیسے ممالک سے بھی بہت پیچھے ہے ۔